• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جنوری ۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں 36 ویں اِنٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول’ اَنتر ناد‘ کا اِفتتاح کیا

طلباء کوموسیقی ، رقص ، فنون لطیفہ ، تھیٹر اور اَدب اَپنے خیالات کو تیز کرنے اور تخلیقی اُفق کو وسعت دینے کی ترغیب دیتے ہیں

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-31
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں 36 ویں اِنٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول’ اَنتر ناد‘ کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsapp

جموں/31؍جنوری//کشمیر انفو//
؁ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں 36 ویں اَنٹریونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول ’ انتر ناد‘ کا اِفتتاح کیا۔جموں یونیورسٹی نے 5 روزہ یوتھ فیسٹول کا اِنعقاد ایسوسی ایشن آف اِنڈین یونیورسٹیز نئی دہلی کے زیراہتمام کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں مختلف یونیورسٹیوں کے شرکأ کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کو فن سے اِظہارِ خیال کرنے کے لئے’ اَنتر ناد‘ جیسے مزید پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیاں طالب علموں کو عمدگی حاصل کرنے ، صلاحیتوں کو پروان چڑھانے ، ذہنوں کو روشن کرنے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے تہذیبی ورثے کو پروان چڑھانے کی ترغیب دیتی ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا،’’ فنی مضامین سے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں اِضافہ ہوتا ہے ۔ طلباء کو موسیقی ، رقص ، فنون لطیفہ ، تھیٹر اور ادب اَپنے خیالات کو تیز کرنے اور تخلیقی اُفق کو وسعت دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنی فنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور دوسروں کو اَپنی تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر کریں۔اُنہوں نے کہا ،’’ فنکارانہ اِظہار فکری تحریک کا ذریعہ ہیں ۔ میں طلباء کو اَپنے آپ کو ’ تروینی‘: علم ، سائنس اور فن کا سنگم ، جستجو کے احساس کے ساتھ ایک متوازن شخصیت ، پُر سکون ، پُر امن اور متحرک کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ ‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں یونیورسٹیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا،’’ معاشرے کی خوشحالی کا راستہ تعلیمی اِداروں سے ہو کر گزرتا ہے ۔’ انترناد ‘ کا مطلب اندر کی آواز ہے۔آرٹسٹک ڈسپلن ہمارے نوجوانوں کو اِختراع اور نئی ایجادات کے لئے نئی بصیرت فراہم کرے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہماری ثقافتی تاریخ ، طرزِ زندگی ، سماجی ترتیبات سب مربوط ہیں۔ اگر علم اور سائنس جسم ہے تو فن دماغ ہے۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ دونوں کے درمیان کامل ہم آہنگی ہے جو کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد بناتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’ قومی تعلیمی پالیسی وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں پورے تعلیمی ایکو سسٹم کی نئی تعریف کی ہے۔یہ اِختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے اور طلباء کو تحقیق او رتخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘اُنہوں نے جموںوکشمیر کی یونیورسٹیوں کی فعال شرکت اور جموں وکشمیر میں ہونے والے جی20 ایونٹ کی تیاریوں میں طلباء کی شمولیت کی بھی خواہش کی۔وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے اور جوائنٹ سیکرٹری ( اَمورِ نوجوان و کھیل کود) اے آئی یوڈاکٹر بی ایس سیکھون نے میلے کے دوران منصوبہ بند سرگرمیوں کے سلسلے کے بارے میں بتایا۔لیفٹیننٹ گورنر سے ’ انتر ناد‘ کا ایک یاد گار بھی جاری کیا گیا۔اِفتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال ، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آلوک کمار ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.