• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دوسری یوٹی سطح کی اپیکس کمیٹی اورٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی میٹنگ سکاسٹ جموں میں منعقد ہوئی

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-03
Reading Time: 1min read
A A
0
دوسری یوٹی سطح کی اپیکس کمیٹی اورٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی میٹنگ سکاسٹ جموں میں منعقد ہوئی

دوسری یوٹی سطح کی اپیکس کمیٹی اورٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی میٹنگ سکاسٹ جموں میں منعقد ہوئی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/03؍مارچ
دوسری یونین ٹیریٹری لیول اپیکس کمیٹی اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ( یوٹی ایل اے سی اور ٹی ڈبلیو جی) کی میٹنگ سکاسٹ جموں میں سابق ڈی جی آئی سی آے آر اور سیکرٹری ڈی اے آر اِی ڈاکٹر منگلارائے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
محکمہ زرعی پیداوار جموںوکشمیر نے سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کے ساتھ مل کر پورے جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی تبدیلی اور شمولیتی ترقی کے مشن موڈ کے ساتھ ہولیسٹک ایگر ی کلچر ڈیولپمنٹ پلان ( ایچ اے ڈی پی ) کو عملانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
دورانِ میٹنگ ڈاکٹر منگلا رائے نے ایکسپورٹ پروموشن پلان کا مکمل جائزہ لیااور اپیکس کمیٹی کے دیگر ممبران اور مختلف اشیاء کے لئے پلان پیش کرنے والے ماہرین کے ساتھ توثیق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے منصوبے کے ہر جزو کی تکمیل کے لئے برآمدی منصوبے کی ترقی ، نگرانی اور عمل درآمد کا جائزہ لیا۔توثیق کے بعد کا منصوبہ آئی ایف اے ڈی پروجیکٹ کا ایک لازمی حصہ ہوگا۔
ماہرین او رسائنسدانوں کے درمیان ایک سیر حاصل بحث کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مختلف اشیا ء کے لئے برآمدی پالیسی کی تجویز پیش کر کے اس کی توثیق کی گئی ۔تمام مذکورہ تجاویز پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا تاکہ مسائل ، تجزیہ پر مبنی ڈیٹا اور ان کے حل کی نشاندہی کر کے قلیل مدتی اور طویل مدتی اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک تجویز تیار کی جاسکے۔
کمیٹی کا مقصد سہولیات فراہم کرنا اور جموںوکشمیر یوٹی کی مختلف اشیاء کی برآمد کو فروغ دینا ہے ۔جامع زرعی پالیسی کا نقطہ نظر کسانوں پر مرکوز ہے جو پالیسیوں میں کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو قابل بناتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فیصلہ سازی میں ان کی قیمتی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے۔
ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان (ایچ اے ڈی پی )نے پہلے ہی 29 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے جن کا مقصد جموںوکشمیر میں 13 لاکھ کسان گھرانوں اور 2.9 لاکھ کسانوں تک پہنچ کر زراعت کی مکمل تبدیلی ہے ۔اِس پہل کو آسان بنانے کے لئے محکمہ زراعت سکاسٹ جموں اور سکاٹ کشمیر کے ساتھ مشاورت سے منصوبہ بندی اور سنگ میل طے کررہا ہے اور برآمدی منصوبے کے لئے اہداف تیا ر کررہا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.