کشمیر انفو//
بانڈی پورہ/04؍اپریل:ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج سنبل سب ڈویژن کے اوڈینا گائوں کا دورہ کیا تاکہ ٹرانزٹ رہائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ایس ڈی ایم سنبل اور عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اِنجینئروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اَفسران نے بتایا کہ 30بلاکوں میں 480 فلیٹ پر مشتمل 57.60کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرانزٹ رہائش تیار کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر بلاک چار منزلہ ہے جس میں ہر منزلہ میں چار فلیٹ ہیں ، ہر بلاک میں کل 26 فلیٹ ہیں۔متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 14بلاک مکمل ہوچکے ہیں ۔ مزید بتایا گیا کہ دیگر بلاکوں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار کو بڑھادیں تاکہ اِس منصوبے کومقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ منصوبے پر کا م کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کی کم سے کم مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری بھی تیار کی جائے۔ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر عمل در آمد کے عمل کی مناسب نگرانی کریں۔