کشمیر انفو//
گاندربل/04؍اپریل: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیرنے جموںوکشمیر یوٹی میں کووِڈ کے معاملات میں بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر آج ضلع میں وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور کووِڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔سی ایم او گاندربل نے میٹنگ کو ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی اور اُنہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع کوئی کووِڈ معاملہ فعال نہیں ہے حالانکہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر اَضلاع میں روزانہ مثبت معاملات میں اِضافہ کا رجحان ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت گاندربل کو چوکس رہنے اور کسی بھی اُبھرتی ہوئی صورتحال کے لئے خود کو تیار رہنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اں سے کہا کہ وہ فلو کلینکس کو چالو کریں اور تمام شدید سانس کی بیماری اور انفلوئنز ا جیسے بیماری کے معاملات کی جانچ میں اِضافہ پر توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے کووِڈ مناسب رویے( سی اے بی ) کی عمل آوری کی ضرورت پر بھی زور دیا جس میں مریضوں ، ہیلتھ پروفیشنلوںاور ہیلتھ ورکروں کی طرف سے ہسپتال کے احاطے میں ماسک پہننا بھی شامل ہے تاکہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کووِڈ مناسب رویے ( سی اے بی) کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر بنیادی زور دیا اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن کووِڈ اِنفیکشن سے نمٹنے کے لئے ابتدائی مرحلے میں ہی احتیاط ضروری ہے۔اُنہوں نے اِی او میونسپل کونسل گاندربل سے کہا کہ وہ میونسپل کونسل کی حدود میں سی اے بی کے بارے میں اعلانات کرنا شروع کریں اور لوگوں کو رَش والی جگہوں پر جانے کے دوران فیس ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے اور عمر رسیدہ اَفراد کو بھی احتیاطی تدابیر کے طورپر زیادہ بھیڑ والی جگہوں سے گریز کرنا چاہیے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، اے سی آر ، سی ایم او ، اِی او ، میونسپل کونسل گاندربل ، ایم ایس ، ڈی ایچ ، بی ایم اوز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔