مانیٹرنگ//
سری نگر،5 اپریل: صوبائی کشمنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ کورونا صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے فی الوقت گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ابھی صورتحال قابو میں ہے اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘اگر کیسز بڑھتے ہیں تو گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ اگر کسی کو لگ رہا کہ وہ کورونا کا شکار ہوا ہے تو اس کو ٹیسٹ کرکے گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کا سیزن شروع ہوا ہے اور ٹلپ گارڈن کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح آرہے ہیں۔سمارٹ سٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ سمارت سٹی پروجیکٹ کو تکمیل تک پہنچنے کے لئے 15 اپریل تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاہم فٹ پاتھ، سائیکل ٹریک وغیرہ کا کام مکمل کرنے کے لئے مزید پندرہ بیس دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔