• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آتش فشاں کے منڈلاتے خطرات

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-24
A A
0
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

ماہرین ارضیات اور ماحولیات کے علاوہ ماہرین موسمیات کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ گلوبل وارمنگ پوری طرح حاوی ہوچکی ہے اور ماحولیات پر اس کے منفی اثرات پڑنے لگے ہیں جس کی لپیٹ میں پوری دنیا آنیوالی ہے۔ ان ماہرین نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایک تو ہمالیائی خطہ میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور اس خطے میں موسم تیزی کیساتھ تبدیل ہورہا ہے جس کے منفی اثرات سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ دنیا کے ہر خطہ میں اسی طرح کی صورتھال پائی جاتی ہے جس سے اسی صورت میں بچاجاسکتا ہے جب ہم ماحول کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے کوششیں شروع کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ماہرین موسمیات، ارضیات اور ماحولیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ماہرین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے اور دراڑیں پڑنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے کوششیں ناگزیر بنتی جارہی ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ فروری کے مہینہ میں جس طرح درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا وہ بھی حیران کن ہے۔ جو کم شدت کے زلزلے آنے لگے ہیں وہ کسی بڑے اور تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی ہوسکتی ہے۔ جنوری سے کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، گاندربل، گریز اور گل مرگ سمیت دوسرے کئی علاقوں میں جو زمین کھسکنے اور دھنسنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اب تک پچاس سے زیادہ مکانات تبہ ہوچکے ہیں اور چار گائو خانے ڈھہ گئے ہیں، رنجیت ساگر ڈیم اور ریاسی کے کئی علاقوں میں زمین دھنسنے کے واقعات نے لوگوں کو فکر و تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین نے اس پر پھر سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو ہمالیائی خطہ میں موسم کی تبدیلی تیزی کیساتھ دیکھی جاسکتی ہے جموں کشمیر میں ماحولیات کی آلودگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جبکہ گلوبل وارمنگ نے یہاں بھی ابتر صورتحال پیدا کردی ہے اور اگر حکومت نے فوری طور پر متبادل اقدامات نہیں اُٹھائے تو ہم آنے والے خطرے کو ٹال کر جانی و مالی نقصانات کے اندیشے کو روک نہیں سکتے ہیں۔ ماہرین کے بقول ہمالیائی خطہ میں آتش فشاں کی بھی کوئی کمی نہیں۔ تاہم گلیشیروں کی موجودگی کی وجہ سے آتش فشاں باہر نہیں آرہے ہیں۔ اب جبکہ گلیشر تیزی کیساتھ ختم ہورہے ہیں تو آتش فشانوں کا باہر پھوٹ پڑنا قدرتی امر ہے۔ ماہرین کے بقول ہم صرف ڈرانے کیلئے لوگوں کو جانکاری فراہم نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم انہیں یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ لوگوں پر یہ بات واضح ہوجائے کہ وہ قدرتی نظام سے جو جنگ لڑرہے ہیں اس سے ہمیں دور رہنا چاہیے۔ جس بڑے پیمانے پر پرائیویٹ اور سرکاری سطح پر جنگلوں کا صفایا کیا جارہا ہے یہ ہم سب کیلئے خطرے کی علامت ہے۔ یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ جس بے دردی سے درختوں کو کاٹا جارہا ہے اس سے یہاں کے ماحولیاتی نظام کو زبردست نقصان پہنچنے کا احتمال ہے جس کا خمیازہ ہمیں آئندہ اُٹھانا ہی پڑے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page