سری نگر، 14 جولائی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے درنگ ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کے روز دو جوان سال خواتین غرقآب ہوئیں جبکہ ایک خاتون اور ایک نوجوان کو بچا لیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے درنگ علاقے میں بدھ کے روز تین جوان سال خواتین اور ایک نوجوان سیر و تفریح کے دوران فیروز پور نالے کی تیز رفتار لہروں کی لپیٹ میں آ گئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران دو جوان سال خواتین کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ اور ایک خاتون اور نوجوان کو بچا لیا گیا جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یہ لوگ درنگ پکنک کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں وہ اس حادثے کا شکار ہو گئے۔ (یو این آئی)