نیوز ڈیسک//
سرینگر /11مئی:بھارت امن پسند قوم ہیں لیکن ملک اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے کسی بھی قدم کو برداشت نہیں کرے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے 1998 میں ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کو امن پسند قوم ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق قومی ٹیکنالوجی دن کی 25ویں سالانہ تقریب کے موقعہ پر دہلی کے پرگتی میدان میں میں منعقدہ ایک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے سال 1998 میں جوہری تجربات کیے تھے۔ دنیا کو پیغام دیا کہ یہ امن پسند ملک ہو سکتا ہے لیکن اپنی عزت نفس کے خلاف کوئی قدم برداشت نہیں کرے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نالندہ میں تعلیمی مرکز اور سومناتھ میں ثقافتی نشان کو بیرونی حملہ آوروں نے تباہ کر دیا۔ ہندوستان نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے۔راجناتھ سنگھ نے سال 1998 کے پوکھران2 جوہری تجربات کی 25 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں یہ بھی کہا کہ ہم نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے اور عزم کیا ہے کہ ہم ایسی تاریخ نہیں دہرائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے جوہری تجربات نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہو سکتے ہیں، لیکن ہم نالندہ کو دوبارہ جلتا نہیں دیکھیں گے۔ ہم اپنی ثقافتی علامت سومناتھ کو دوبارہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے ہر قدم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تقریب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ اور اعلیٰ سائنسدان موجود تھے۔اجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے 1998 میں ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کو امن پسند قوم ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کا آغاز 1999 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ہندوستانی سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کو اعزاز دینے کیلئے کیا تھا جنہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے کام کیا اور مئی 1998 میں پوکھران جوہری تجربات کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس کے بعد سے ہر سال 11 مئی کو نیشنل ٹیکنالوجی ڈے منایا جاتا ہے۔