کشمیر انفو//
سری نگر/09 ؍جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں دہشت گردی کے تشدد کے متاثرشہریوں، پی آر آئی اور سول سوسائٹی کے اَرکان ، تاجروں ، وکلأ ، اساتذہ ، گجر کے اَرکان اور دیگر مختلف طبقوں کے ایک وفد سے اِستفساری گفتگو کی۔ وفد کے اَرکان نے سماج میں اَمن ، ہم آہنگی قائم کرنے اور جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے انہیں اَپنے خیالات کا اِشتراک کرنے ، اَپنے مسائل اور مطالبات کو پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔عوامی ویلفیئر فورم کشمیر ،ٹریڈ رس فیڈریشن ہندواڑہ، جموںوکشمیر پنچایت راج موومنٹ ، آ ر اِی ٹی ایسو سی ایشن ، گجر طبقہ کے اراکین اور دیگر نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی ایک میمورنڈم پیش کی اور اِس کے جلد ازالے کے لئے اُن سے مداخلت کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر کی ترقی میں دہشت گردی کے متاچر شہریوں ، سماجی اور اَمن کارکنوں ، پی آر آئی کے اَرکان اور قبائلی طبقہ کے نمایاں تعاون کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ ایک ترقی پسند معاشرے کے خواب اور عزائم صرف امن کے حالات میں ہی پورے ہوسکتے ہیں ۔ معاشرے کو اَمن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے چند عناصر سے چوکنا رہنا چاہیے ۔ ان کی کوششوں کو ناکام بنانا ہمار اِجتماعی ذمہ داری ہے۔‘‘اُنہوں نے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے سماج کے تمام طبقوں کو سماجی و اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی اور مرکزی حکومت کی سکیموں کے تحت فوئد حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں اور اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کی شناخت کریں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے نوجوان کاروباریوں کو ہر طرح کی مدد اور سپورٹ کا یقین دِلایا۔