نیوز ڈیسک//
سرینگر/09جولائی:تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گی ۔ ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہرائوں کو قابل آمد رفت بنانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہو جانے کے بعد کسی بھی نئی گاڑی کو شاہراہ پر اس وقت تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ادھر مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بارشوں کے بعد موسمی میں بہتری آنے کے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہرائوں کو قابل آمد رفت بنانے کا کام جاری ہے اور سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہو جانے کے بعد کسی بھی نئی گاڑی کو شاہراہ پر اس وقت تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک نہ درماندہ پڑی گاڑیاں اپنی اپنی منزلوں پر پہنچ سکیں۔ حکام کے مطابق اتوارکی صبح شاہراہ پر رام بن کے کیفٹریہ موڑ کے نزدیک سڑک کا ایک حصہ ڈہہ گیا جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے ۔ جموں سرینگر شاہراہ کے محکمہ ٹریفک کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ جواہر ٹنل ، پتنی ٹاپ ، بانہال کے علاقوںمیں تازہ پسیاںگرانے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں پتنی ٹاپ ، بانہال اور جواہر ٹنل کے قریب درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہو جانے کے بعد کسی بھی نئی گاڑی کو جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پہلے درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی اور اس دورا ن لوگوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جموں سے سرینگر یاسرینگر سے جموں آنے جانے کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائے ، ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابط قائم کرنے کے بعد ہی جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کریں۔ادھرتاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔