• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فلیگ شپ اسکیموں پر ہوا تبادلہ خیال

29منصوبوں کیلئے 2یونیورسٹیوں کی حمایت کو یقینی بنایا جائیگا: ایل جی

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-27
Reading Time: 1min read
A A
0
فلیگ شپ اسکیموں پر ہوا تبادلہ خیال

فلیگ شپ اسکیموں پر ہوا تبادلہ خیال

FacebookTwitterWhatsapp

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں محکمہ زرعی پیداوار کی میٹنگ

کشمیر انفو//
سری نگر/26؍جولائی: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں بدھوار کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ زرعی پیداوار کی کارکردگی اور زراعت ، اس سے منسلک شعبے اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کی فلیگ شپ سکیم میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، اِنتظامی سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ایم ڈی اور سی اِی او جموںوکشمیر بینک بلدیو پرکاش ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر اے گنائی اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہینڈ ہولڈنگ اور کلسٹر ائزیشن اور تمام کسانوں کو اِدارہ جاتی قرض سے منسلک کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر 2000کسان خدمت مراکز قائم کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو بروقت اور بغیر پریشانی قرضہ بڑھانے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈی پی) کے تصور میں سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 29 پروجیکٹوں کی عمل آوری میں دو یونیورسٹیوں کی مسلسل حمایت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ دکش کسان ماڈیول کو کالجوں تک بڑھایا جائے تاکہ اُبھرتے ہوئے کاروبار ی اَفراد کو زرعی کاروبار میں گنجائش اور مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن سکیم کو اَب 13 فصلوں تک بڑھادیا گیا ہے۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ کسانوں کو ایک نیا کورس تیار کرنے او رٹیکنالوجی کی توسیع ، بہتر اِنفراسٹرکچر اور بہتر مارکیٹنگ سہولیات کے فوائد حاصل کرنے کے لئے رہنمائی اور مدد فراہم کی جانی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جاری کسان سمپرک ابھیان کے لئے جموںوکشمیر یوٹی بھر کے کسانوں کی طرف سے زبردست ردِّ عمل پیدا کرنے والے اَفسروں اور تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی ۔اُنہوں نے کسان سمپرک ابھیان کے اَثرات کا جائزہ لینے اور مہم کو اَگست سے آگے بڑھانے کے اِمکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کا احاطہ کیا جائے اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت سکیموں کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال یقینی بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی 29اقدامات زراعت اور متعلقہ شعبوں میں معیار ، پیداواری صلاحیت اور کار کردگی پر مرکوز ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری مسلسل کوششیں زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت کی طرف لے جا سکتی ہیں اور کاشتکاری کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں کو کم کرسکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ کی عمل آوری کی نگرانی کے لئے مؤثر آئی ٹی سپورٹ فراہم کرنا ہماری اِجتماعی کوشش ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کامن سروس سینٹروں کو نوجوانوں کے لئے سیکھنے کی سہولیت کے طور پر اِستعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مطلوبہ تکنیکی مدد سے ایک اہم اور خصوصی آئی ٹی ٹیم تشکیل دے کر جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے ہر قسم کی نگرنای کرنے کی ہدایت دی ۔ اعلیٰ سطح پر قرضوں کی تقسیم کی نگرانی کے لئے بینکوں کو بھی ہدایات دی گئیں۔اُنہوں نے یوٹیوب چینلوں کی رَسائی بڑھانے او رایپ ڈائون لوڈ سٹورز پر موبائل ایپلی کیشنز کو عام کرنے اور کسانوں کی ہائبرڈ سکل کے لئے دکش کسان کو ہموار کرنے پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ زرعی پیداوار کی مختلف سکیموں ، اَقدامات ، کامیابیوں او رجامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت کسانوں کے لئے تربیت ، واقفیت او رآن بورڈ نگ او رہنرمندی پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.