• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

ہمہ وقت محتاط رہنے کی ضرورت

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-31
Reading Time: 1min read
A A
0
پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

پڑوسی ملک ملی ٹینٹوں کو اس پار دھکیل رہا ہے تاہم فورسز الرٹ
سرینگر/30اکتوبر//پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ خطرات بر قرار ہے اور ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کے باوجود بھی فوج متحرک ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ ارینہ سیکٹر میں کس طرح سے فائرنگ واقعہ پیش آیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق زیون سرینگر میں کیپسٹی بلڈنگ کے تحت 43 پولیس سٹیشنوں کیلئے 160 جدید ترین گاڑیاں لانچ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی ہے کیونکہ خطرات بر قرار ہے ۔ سرینگر میںپولیس انسپکٹر پر حملہ کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا ’’ہمارا ایک افسر کل کرکٹ کے میدان میں دوسرے عہدیداروں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس پر حملہ کیا گیا۔ اس کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ‘‘ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس چیزوں کو ہلکے سے نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ خطرات باقی ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کس پیغام کے ساتھ پولیس فورس سے ، سبکدوش ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا ’’میں فورس نہیں چھوڑ رہا ہوں۔ ایک پولیس والا ہمیشہ پولیس والا ہوتا ہے۔ میں 30 سال سے فورس کے ساتھ ہوں اور میں فورس کے ساتھ رہوں گا‘‘۔نئی گاڑیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج 160 جدید گاڑیاں لانچ کی گئی ہیں اور انہیں او پی سی اے پی کے تحت 43 تھانوں میں تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد تھانے کے تحت آنے والے علاقے میں ملی ٹنسی کو ختم کرنا ہے۔حالیہ دراندازی کی کوششوں پر ڈی جی پی نے کہا کہ سرحدی گرڈ مضبوط ہے لیکن پڑوسی ملک ملی ٹنٹوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میں مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹنٹ مارے گئے تھے جبکہ کپواڑہ ضلع میں آج کے انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا تھا جہاں آپریشن جاری ہے۔ جموں کے ارینہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ چیزوں کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی نے سرحدی باشندوں کیلئے کافی راحت دی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ برقرار رہے گا۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ جب پڑوسی ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں دراندازی کی مزید کوششوں کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پیش رفت پر گہری نظر رکھیں گی اور کسی بھی اضافی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہو یا الیکشن نہ ہوں، پڑوسی ملک ملی ٹنٹوں کو اس طرف دھکیل رہا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.