دراس، 26 جولائی:چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کرگل دیوس کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں فتح حاصل کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں کو ہر پل یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں ترقیاتی کام اچھی طرح سے ہو رہے ہیں۔موصوف جنرل نے ان باتوں اظہار پیر کے روز یہاں کرگل وار میموریل پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کرگل دیوس تاریخی اہمیت کا حامل ہے ایسے مشکل حالات میں فتح حاصل کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘ان شہیدوں کو ہر سال، ہر دن اور ہر پل یاد کیا جاتا ہے۔جنرل راوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں ترقیاتی کام اچھی طرح سے ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر جنرل راوت نے ‘سوارنم وجے ورش فتح مشعل کا استقبال کیا۔ (یو این آئی)