سرینگر:ٹنل کے آر پار شدید گرمی کے لہر کے بیچ دن کے ساتھ ساتھ راتیں بھی انتہائی گرم ترین ہونے لگی اور 33سال بعد سرینگر میں گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ ادھر گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ منگل کو دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گن گرج کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے ساتھ ہی لوگوں کو گرمی کی شدید لہر سے راحت ملے گی۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جولائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راتیں بھی انتہائی گرم ترین ہو رہی ہے اور گزشتہ شب 33سال بعد سرینگر میں رات گرم ترین ریکارڈ کی گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سرینگر میں رات کا درجہ حررات 24.6ڈگری سلشس ریکارڈ کیا گیا جو کہ 33سالوں بعد سب سے گرم ترین تھا ۔ انہوںنے بتایا کہ اس سے قبل سال 1988میں 21جولائی کو 25.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ ادھر دن کا درجہ حرارت بھی 34ڈگری عبور کر گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت34.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 32.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 35.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال میںتبدیلی آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 28 سے 30جولائی تک موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔