• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جون ۲۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

Nigraan News by Nigraan News
2025-09-13
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (JKDWA) جو آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) سے منسلک ہے، کا ایک روزہ ڈیلی گیٹ کانفرنس سرینگر میں منعقد ہوئی، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 100 مندوبین نے شرکت کی۔کانفرنس کی کارروائی چلانے کے لیے لطیفہ گنائی(صدر)، سمن کیسر اور ایڈوکیٹ لیلہ خالد پر مشتمل ایک پریزڈیم نامزد کیا گیا۔ کانفرنس میں سینئر سی پی آئی(ایم) رہنما اور ایم ایل اے کولگام ایم وائی تاریگامی مہمانِ خصوصی تھے۔ اجلاس کا آغاز شمالی ہند میں حالیہ سیلابوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ تاریگامی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس ایسے وقت پر منعقد ہو رہی ہے جب اتراکھنڈ، ہماچل پردیش سے لے کر جموں و کشمیر تک پورا ہمالیائی خطہ تباہ کن سیلابوں کی زد میں ہے، جس سے انسانی جانوں اور جائیدادوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، جو آبادی کا نصف ہیں، معاشرے کی تشکیل میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ انہیں ہمیشہ امتیاز اور فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں خواتین کے کردار کو یاد کرتے ہوئے "نیا کشمیر” پروگرام کے تحت دی گئی برابری کی ضمانتوں کا ذکر کیا، جن میں یونیورسٹی سطح تک مفت تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع شامل ہیں۔اے آئی ڈی ڈبلیو اے کی جنرل سکریٹری کامریڈ مریم دھوالے نے زور دیا کہ مضبوط خواتین تنظیموں کے بغیر صنفی برابری حاصل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ترقی اور قانونی تحفظات کے باوجود خواتین آج بھی امتیاز، جنسی ہراسانی، آمدنی میں فرق اور مواقع کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو براہ راست 4 فیصد شرح سود پر قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ خود انحصاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ایڈوکیٹ لیلہ خالد نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور دفاع کے لیے دستیاب قانونی پہلوں پر روشنی ڈالی اور خواتین پر زور دیا کہ وہ صنفی امتیاز اور گھریلو تشدد کے خلاف آئینی
اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے آگے آئیں۔اے آئی ڈی ڈبلیو اے کی صدر اور سابق وزیر صحت کیرالہ پی کے سریما تھی نے کہا کہ خواتین کی مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ان کے جائز مطالبات ماننے پر مجبور کیا۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اور دیگر مظالم کے واقعات کی شکایت درج کرانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اور مندوبین پر زور دیا کہ وہ خواتین، بالخصوص محنت کش خواتین کو ایک مضبوط تنظیم میں منظم اور متحد کریں تاکہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔دیگر مقررین میں سمن کیسر، لطیفہ گنائی، مسعودہ اختر اور شہینہ اختر شامل تھیں۔کانفرنس کے اختتام پر 15 رکنی ریاستی کمیٹی کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں پوش ایکٹ فریم ورک

جموں کشمیر میں پوش ایکٹ فریم ورک

2026-06-19
گلمرگ گنڈولا ہنوز بند،کمیٹی کی رپورٹ کے بعدچالوہوگا

گلمرگ گنڈولا ہنوز بند،کمیٹی کی رپورٹ کے بعدچالوہوگا

2026-06-19
جموں ریلوے ڈویژن کا پھلوں کی لوڈنگ کا نیا ریکارڈ

جموں ریلوے ڈویژن کا پھلوں کی لوڈنگ کا نیا ریکارڈ

2026-06-19
امرناتھ گھپا تک جانے والے جڑواں ٹریک 45پہاڑی بچائو ٹیمیں تعیناتی کےلئے روانہ۔ نگین پربھات

امرناتھ گھپا تک جانے والے جڑواں ٹریک 45پہاڑی بچائو ٹیمیں تعیناتی کےلئے روانہ۔ نگین پربھات

2026-06-19
وزیر اعلیٰ کاکھیر بھوانی تولہ مولہ کا دورہ،سالانہ میلے کے انتظامات کا جائزہ، اہم ہدایات جاری

وزیر اعلیٰ کاکھیر بھوانی تولہ مولہ کا دورہ،سالانہ میلے کے انتظامات کا جائزہ، اہم ہدایات جاری

2026-06-19
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

2026-06-19
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

جموں وکشمیر یونیورسل فصل انشورنس پالیسی

2026-06-18
شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

2026-06-18
دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

2026-06-18
ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

2026-06-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page