• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-29
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے گروپ میڈی کلیم انشورنس پالیسی کو لاگو کرنے میں سنگین غلطیوں اور معاہدے کی ناکامیوں کی وجہ سے ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی کو دو سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی 2018 کی گروپ میڈیکلیم انشورنس اسکیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، معاہداتی خلاف ورزیوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی رپورٹوں میں سامنے آنے والے سنگین انکشافات کے بعد عمل میں لائی گئی۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق حکومت نے 15 اکتوبر 2018 کوٹرنٹی ری انشورنس بروکرس لمیٹیڈ (بروکر) اور ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (انشورر) کے ساتھ ایک سہ فریقی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت سرکاری ملازمین اور دیگر مستحقین کے لیے گروپ ہیلتھ انشورنس سکیم نافذ کی گئی۔محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) شیلندر کمار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق اس سکیم کے تحت حکومت نے ابتدائی قسط کے طور پر تقریباً 61.43 کروڑ روپے 3.50 لاکھ ملازمین کیلئے اور 66.95 لاکھ روپے 1506 پنشنروں کیلئے جاری کیے تھے۔ تاہم سکیم کے نفاذ کے فوراً بعد مختلف حلقوں، ملازمین اور عوام کی جانب سے اس معاہدے پر شدید اعتراضات سامنے آئے۔حکومت نے 30 نومبر 2018 کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا اور بالآخر 31 دسمبر 2018 سے معاہدہ ختم کر دیا گیا۔ بعد ازاں معاملہ اینٹی کورپشن بیورو کے سپرد کیا گیا، جس نے اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا کہ کمپنی نے صرف 17.25 کروڑ روپے کے دعوے نمٹائے، جبکہ 44.85 کروڑ روپے بطور غیر استعمال شدہ پریمیم واپس کیے جانے باقی ہیں۔حکام کے مطابق معاہدے کی شقوں کے تحت کمپنی اس رقم کی واپسی کی پابند تھی، تاہم اس کے برعکس کمپنی نے حکومت سے مزید 6.19 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا، جسے غیر معقول قرار دیا گیا۔کمپنی پر متعدد بنیادی ذمہ داریوں کی عدم تکمیل کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جن میں مستفیدین کو ہیلتھ کارڈ فراہم نہ کرنا، منظور شدہ ہسپتالوں کی فہرست جاری نہ کرنا، آن لائن سسٹم اور ایم آئی ایس پلیٹ فارم نہ بنانا، ضلعی سطح پر دفاتر قائم نہ کرنا اور کال سینٹر خدمات فراہم نہ کرنا شامل ہیں۔معاملے کی تحقیقات’سی بی آئی‘ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی کی، جس میں منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مبینہ طور پر نااہلی کے باوجود معاہدہ حاصل کیا، اضافی بروکریج اور دیگر اخراجات شامل کر کے حکومت کو نقصان پہنچایا، اور تقریباً 63 کروڑ روپے کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔محکمہ خزانہ نے 29 مئی 2025 کو کمپنی کو وجہ بتائو نوٹس جاری کیا، جس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔حکومت نے واضح کیا کہ اگرچہ معاملہ ثالثی میں زیر سماعت ہے، تاہم عوامی مفاد اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی اختیارات کے تحت بلیک لسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد 15 دن بعد ہوگا، تاکہ کمپنی کو قانونی چارہ جوئی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

2026-09-19
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

2026-09-19
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

2026-09-19
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

2026-09-10
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page