کلگام: لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع کلگام کا وسیع دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران مشیر نے ترقیاتی منظر ناموں ، یومِ آزادی کی تیاریوں ، سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں ، پی ڈی ڈی کے کاموں کا جائیزہ لیا جس میں کھمبے ، تاروں ، کنڈکٹرزکی تبدیلی اور کووڈ ایس او پیز پر عمل شامل ہیں ۔ مشیر نے پہلو میں ہرناگ کی بحالی کے جاری کام کا معائینہ کیا جو منریگا کے تحت 19.95 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت اس آبی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اس پروجیکٹ کو جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جوڑیں ۔ مشیر نے بعد میں اڈیگنتنو میں سیلاب سے بچاؤ کے بنڈ کا معائینہ کیا ۔ اے سی ڈی کلگام اور ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو نے مشیر کو سیلاب سے بچاؤ کے اس بنڈ کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈاک بنگلہ چاولگام میں مشیر نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چئیر پرسن محمد افضل پرے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ ، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ طارق احمد زرگر ، ایس ایس پی گریندر پال سنگھ اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعہ ضلع کے مختلف شعبوں کے تحت مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ ضلع میں بجلی کے منظر نامے کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں بجلی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بجلی کے نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے اضافی تقاضے پیش کرنے اور موسم سرما کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام خراب شدہ کھمبے ، تاروں اور کنڈکٹر کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے تمام محکموں کے افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالہ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ کھیلوں کے انفراسٹریکچر کی ترقی کے حوالے سے مشیر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ ہر پنچایت میں کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کیلئے زمین کی نشاندہی کریں ۔ ضلع میں ڈیساسٹر منیجمنٹ کی تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ وشو نالہ میں خطر ناک اور کمزور مقامات کی نشاندہی کریں جو سیلاب کے دوران رہائش پذیروں کو ہونے والے نقصان کو روکنے کیلئے فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مشیر نے ضلع میں یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ 75 ویں یومِ آزادی کی متحرک اور شاندار تقریبات کے انتظامات کریں ۔ مشیر نے ریسٹ ہاوس کلگام سے پنچائتی گھر ہنگل بش ، شیر پورہ میں پلے فیلڈ اور ڈسٹرکٹ واقعات رسپانس سسٹم ( ڈی آئی آر ایس ) ویب پورٹل /موبائیل اپلیکیشن ’’ آلو ‘‘ کا ای افتتاح کیا ۔ اس سے قبل مشیر نے کووڈ کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ مشیر نے ڈاک بنگلہ میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی ، یو ایل بی کے ممبروں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی امور سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ مشیر موصوف سے کئی وفود اور افراد نے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ مشیر موصوف نے ممبران اور وفود کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔