• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

Nigraan News by Nigraan News
2026-06-09
Reading Time: 1min read
A A
0
زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

FacebookTwitterWhatsapp
گاندربل،: مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے منگل کے روز زو جیلا ٹنل کی آخری چٹان کے علامتی کھدائی کے عمل کو مکمل کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔

یہ پیش رفت 13.15 کلومیٹر طویل زو جیلا ٹنل کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو مکمل ہونے کے بعد ایشیا کی سب سے طویل دو طرفہ سڑک سرنگ ہوگی۔

یہ منصوبہ کشمیر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں رابطے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں ٹرانسپورٹ، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔

منی مارگ (لداخ): ملک کے سب سے اہم بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں میں شمار ہونے والے "زوجیلا ٹنل” پروجیکٹ میں منگل کو ایک تاریخی پیش رفت اُس وقت حاصل ہوئی، جب دھماکے کے ذریعے سرنگ کے دونوں سروں کے درمیان باقی ماندہ 2.5 میٹر کا فاصلہ کامیابی سے ختم کر کے دونوں سروں کو ملا لیا گیا۔ اس اہم سنگ میل کے ساتھ ہی کشمیر وادی اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں زمینے رابطے کا کئی دہائیوں پرانا خواب حقیقت کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سرنگ میں باقی رہ جانے والا 2.5 میٹر کا فاصلہ کامیابی سے ختم کر کے "بریک تھرو” حاصل کر لیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے روڈز، ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز – نتن گڈکری – نے ریموٹ بٹن دبا کر لداخ کے منی مارگ میں سرنگ کے مشرقی دہانے کے قریب بریک تھرو مقام پر دھماکہ کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔

سرنگ ٹریفک کیلیے کب کھلے گی؟
نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے حکام کے مطابق یہ بریک تھرو طے شدہ وقت سے تقریباً چھ ماہ پہلے حاصل کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سرنگ کو فروری 2028 میں عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق بریک تھرو کے بعد سول تعمیراتی کام مکمل ہونے میں مزید سات سے آٹھ ماہ لگیں گے، جس کے بعد برقی اور دیگر تکنیکی تنصیبات کا مرحلہ شروع ہوگا۔

منصوبے کے اتھارٹی انجینئر یوسف اسحاق پور رحیم آبادی نے بتایا کہ اب تک منصوبے کا تقریباً 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ 13.153 کلومیٹر طویل، 9.5 میٹر چوڑی اور 7.57 میٹر بلند یہ سرنگ گھوڑے کی نعل نما ڈیزائن پر مشتمل سنگل ٹیوب ٹو وے روڈ سرنگ ہے، جو سطح سمندر سے تقریباً 11,578 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی جا رہی ہے۔

سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر واقع یہ جغرافیائی اور تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم سرنگ یوٹی لداخ کو سال بھر موسمی رکاوٹوں سے آزاد زمینی رابطہ فراہم کرے گی۔ اس کے ذریعے پہلے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر صرف 15 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

گاندربل ضلع کے بالتل سے لداخ کے ضلع دراس کے منی مارگ تک تعمیر کی جا رہی اس سرنگ کے ساتھ 18 کلومیٹر طویل رابطہ سڑک بھی شامل ہے۔ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (MEIL) نے ہمالیہ کے دشوار گزار اور حساس جغرافیائی حالات میں سرنگ کی کھدائی کے لیے نیو آسٹرین ٹنلنگ میتھڈ (NATM) استعمال کیا۔ رابطہ سڑکوں اور پلوں سمیت پورے منصوبے کی مجموعی لمبائی 31 کلومیٹر ہے، جو سونہ مرگ سے منی مارگ تک پھیلی ہوئی ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد زوجیلا درے کے ذریعے شہری اور فوجی نقل و حرکت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ بھاری برف باری کے باعث یہ درہ ہر سال تقریباً تین ماہ تک ٹریفک کے لیے بند رہتا ہے۔

نتن گڈکری کے تاثرات

بریک تھرو کے بعد خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ سرنگ کے دونوں سروں کا آپس میں مل جانا بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک سنہرا دن ہے اور دنیا کی سب سے طویل بائی ڈائریکشنل (Bi-Directional) سنگل ٹیوب سرنگ کی تکمیل کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا: "یہ منصوبہ لداخ کے لیے ایک اہم لائف لائن ثابت ہوگا اور میں لداخ اور جموں و کشمیر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔” گڈکری کے مطابق جدید ترین انجینئرنگ ٹیکنالوجی سے مزین اس سرنگ میں دنیا کے بہترین حفاظتی معیار اپنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر موسم سرما کے دوران لداخ تقریباً چھ ماہ تک ملک کے باقی حصوں سے مکمل طور پر کٹ جاتا تھا، اسی مشکل کو ختم کرنے کی ضرورت نے اس منصوبے کو ناگزیر بنا دیا۔

گڈکری نے کہا:”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی گئی۔” انہوں نے بتایا کہ "اگرچہ اس منصوبے کے لیے چار مرتبہ ٹینڈر جاری کیے گئے، لیکن مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے لاگت کو ابتدائی 12 ہزار کروڑ روپے سے کم کرکے 7 ہزار کروڑ روپے تک لایا گیا، جس سے سرکاری خزانے کے تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے بچائے گئے۔”

انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مقامی عوام اور میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "کمپنی نے دن رات محنت کر کے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔”

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page