سرینگر: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ نے آج پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں آگ سے نہ کھیلے اور مرکزی علاقہ میں تشدد کے پھیلاؤ کر فوری طور پر بند کریں۔انہوںنے کہا کہ ’’کشمیری ٹورازم شاہتے ہیں ٹررازم نہیں ‘‘۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ یہ ملک جموںکشمیر میں تشدد کو بھڑکاوادے رہا ہے ۔ بی جے پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پلوامہ میںعسکریت پسندوں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرپرستی والی شدت پسند ی ابھی بھی جموں و کشمیر میں موجود ہے جس کے لیے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ چگ نے وادی میں جنگجوئوں پر دبائو بنائے رکھنے کی فورسز کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ جنوری سے اب تک 87 ملیٹنٹوں کی ہلاکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پاکستان کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اس کی تمام تر کوششوں کو خاک میں ملادیا جائے گا۔ چگ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اب ملٹنسی سے بیزار ہو چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ترقیاتی کام بڑے پیمانے پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملٹنسی نہیں سیاحت چاہتے ہیں۔جموں و کشمیر نے ایک نیا راستہ چناہے جس میں تشدد اور ملک دشمن سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بھاجپا جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گپکار گینگ چین اور پاکستان کے کہنے پر جموں کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کررہا تھا جس میں وہ ناکام ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جموں کشمیر میں تیز تر قی اور روزگار کے وسائل کو بڑھانے کی کوشش میں ہے ۔