سری نگر :دو سابق پارلیمنٹ ممبر نذیر احمد لاوے ، میر محمد فیاض، ڈی ڈی سی چیئرسن بارہمولہ صفینہ بیگ اور میونسل کارپوریشن سرینگر کے سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران پارٹی کے شیر مین سجاد غنی لون نے بتایا پارٹی ہر گزرتے دن مضبوطی کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق سنیچر کے روز وادی کشمیرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسے دانوں اور کئی دیگر افراد نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے جس دوران ان پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجا غنی لون نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت اور ان کے تجربے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا اور پارٹی کی پہنچ دوردور تک پھیلے گی۔ سجاد لون نے کہاکہ یہ تجربہ کار لیڈر ہیں اور ان کے حامیوں کی اچھی خاصی تعداد ہے اور آنے والے والے برسوں میں جموںوکشمیر کی سیاست کو بدلنے اور فلاح و بہبود میں اہم رول ادا کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ’ پیپلز کانفرنس ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے اور پارٹی ایک مضبوط سیاسی طاقت کے طور پر ابھر رہی ہے اور یہ میرا خواب ہے کہ یہ بدلتا کارواں مضبوط ہو اور ہم آنے والے ہفتوں میں مزید اعلان کرینگے‘‘۔ سجاد لون نے کہاکہ پیپلز کانفرنس خطہ میں خوشگوار ماحول اور مذاکرات کیلئے ایک تعمیری رول ادا کرے گی تاکہ جموںو کشمیر کے لوگوں کو راحت نصیب ہو۔ سجاد لون نے کہاکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں ہمارے بیانوں اور خیالات کو پورے ملک میں پڑہے جاتے ہیںاور ہمیں اس طریقے سے عمل کرنا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچ سکیں اوردہلی کیلئے چیزوں کومشکلات بنانے سے جموںوکشمیر کے لوگ ہارے گے۔ نذیر احمد لاوے نے کہا کہ ’’جموںوکشمیر میں لیڈشپ کا فقدان ہے ، جموںوکشمیر میں نئے خیالات اور نئی قوت کی ضرورت ہے اور پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون ہی وہ واحد لیڈر ہے جو اس دشواری سے نکال کر لوگوں کے حقوق کو بحال کرسکتے ہیں۔ میر محمد فیاض نے کہاکہ پارٹی نے 43برس ضلع کپوارہ سے سفر شروع کیا اور آج یہ ایک بہت ببڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جس کا ایجنڈا ترقی پر مبنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بہت جلد تمام حلقہ انتخابات اور جموں وکشمیر کے اضلاع میں پیپلز کانفرنس کا جھنڈا لہرائے گا۔ صفینہ بیگ نے کہاکہ پیپلز کانفرنس ہی وہ واحد پارٹی ہے جو جموںوکشمیر کے لوگوں کے مفادات کیلئے کھڑی ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیر کے لوگ سجاد غنی لون کے ساتھ کھڑے ہوں اور ریاست کی ترقی، لوگوں کے حقوق اور وقار کیلئے عظیم نظریہ کی عمل آوری کیلئے تعاون دیں۔ تقریب میں عبدالغنی وکیل، عمران انصاری، بشارت بخاری، مسرور سہروردی، بشیر احمد ڈار، عابد انصاری، محمد خورشید عالم، رشید محمود، عرفان سلطان پنڈت پوری، محمد عباس وانی، راجا اعجاز علی اور عرفان انصاری موجود تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے نذیر آحمد لاوے نے اسے قبل اننت ناگ میں سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی سعید کے مقبرے پر حاضری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ان کے مرشد بھی تھی جو ان سے کافی عقیدت رکھتا تھا ۔