سرینگر:پندرہ اگست نزدیک آ تے ہی شاہرائوں اور سڑکوں پر چیکنگ کا شروع کیا گیا۔ شہر میں جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ بخشی سٹیڈیم جہاں پندرہ اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے کے گرد نواح میں سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ وادی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موٹر سائیکل ضبط کرکے پولیس اسٹیشنوںمیں پہنچانے کا سلسلہ پھر شروع ہوا۔سول لائزمیں پولو ویو ،ایکسچینج روڈ ،لالچوک ،اندرا گاندھی روڈ ،سونہ وار ،نوپورہ اور دیگر مقامات پر پولیس نے خصوصی ناکے لگائے جارہے ہیں اور ان مقامات پر وقفے وقفے سے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار چیکنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ادھر سر ینگرشہر میںتمام داخلہ پوائنٹوں پر خصوصی ناکہ لگائے گئے ہیں جہاں شہر میں داخلہ ہونے والی گاڑیوں کو چیک کیا جارہا تھا۔ادھرجموں میں پندرہ اگست کے پیش نظر حفاظت کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔شہر خاص جموں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔جموں صوبے میں 15 اگست کی پریڈ تقریبات کے سلسلے میں مختلف اسکولوں کے طالب علم شدید گرمی کے بیچ جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم کے اردوگرد پولیس و فورسز کے اہلکار چاق و چوبند ہیں، جہاں جموں خطہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی۔رواں برس یوم آزادی کی تقریبات میں لوگوں کو آنے کی اجازت بھی ہوگی تاہم اس تعلق سے سماجی دوری برتنے کی تاکید کی جارہی ہے۔وہیں سکیورٹی کے لحاظ سے بھی جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو اچھے طریقے سے منعقد کرانے اور جموں و کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں۔