سری نگر:مرکزی وقف کونسل کے ذمہ داروںکی ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی ،جس میں تلنگانہ اورمہاراشٹرہ میں واقع وقف ریکارڈ،اثاثوں اورجائیدادوں سے آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیاگیا ۔اس دوران مرکزی وقف کونسل کی رُکن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں موجود وقف جائیدادوں اوراثاثوں کے بارے میں بھی جلد مکمل تفصیلات جمع کی جائیں گی ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کے روز مرکزی راجدھانی نئی دہلی میں مرکزی وقف بورڈکے ذمہ داروںکی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں سینٹرل وقف کونسل کے سیکرٹری ایس زیڈخان ،ڈیولپمنٹ افسرخورشیدوارثی اورکونسل کی اہم رُکن ڈاکٹر درخشاں اندرابیکے علاوہ کونسل ھٰذاکے تمام ممبران موجود تھے ۔اس میٹنگ کے دوران تلنگانہ اورمہاراشٹرہ میں واقع وقف ریکارڈ،اثاثوں اورجائیدادوں سے آرڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ کے دوران ذمہ داروں اورممبروںنے وقف جائیدادوں واثاثوں نیز ریکارڈ سے متعلق مرتب کردہ آڈٹ رپورٹ پرتبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے بعدکہاگیاکہ مرکزی وقف کونسل کی جانب سے لئے گئے فیصلوں سے تلنگانہ اورمہاراشٹرہ کے وقف حکام کوآگاہ کیاجائیگا۔اس دوران مرکزی وقف کونسل کی رُکن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں موجود وقف جائیدادوں اوراثاثوں کے بارے میں بھی جلد مکمل تفصیلات جمع کی جائیں گی ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں موجود وقف اثاثوں اورجائیدادوں کی الاٹمنٹ وغیرہ کے بارے میں مختلف حلقوںکی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں،اوران شکایات کاجائزہ لیاجارہاہے ۔ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ وقف اثاثے اورجائیدادیں کسی خاص جماعت کی جاگیر نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ مسلم قوم کی ایک امانت ہے ،جس میں کسی کوخیانت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔