سرینگر:وادی کشمیر کے دورے پر آئے 28 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے ممبران نے مقامی لوگوں، سیاسی کارکنوں سمیت سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے ساتھ ملاقات کی۔سی این آئی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی 28 رکنی ٹیم نے پہلگام کا دورہ کیادورہ کے دوران کمیٹی کے ممبران نے گالف کورس پہلگام کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔کمیٹی کے ممبران نے پہلکام ٹورسٹ گائیڈس سمیت سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے ہوٹلیئرز وغیرہ کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی وفد نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے۔مزید پڑھیں: پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاعواضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی جموں و کشمیر میں مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی ’’امرت‘‘ اسکیم کے تحت یہاں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے۔