• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خواتین نوجوانوں کا تشدد سے دور رکھیں: پانڈے

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-27
A A
0
خواتین نوجوانوں کا تشدد سے دور رکھیں: پانڈے
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ دیویندرپرتاپ پانڈے نے جمعہ کے روز خواتین سے نوجوانوں کوغلط راہ پرجانے سے روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صرف مائیں ،بہنیں اوربیٹیاں ہی مردوں کوملی ٹنسی میں شامل ہونے سے روک سکتی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق خواتین کے مساوات کادن کے موقعہ پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرینگر میں قائم 15 ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ صرف مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ہی مردوں کو جنگجوئوں گروپوں میں شامل ہونے سے روک سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین چاہیں تووہ اپنے بھائیوں اوربچوں سمیت دیگرلوگوں کوملی ٹنسی کاراستہ اختیار کرنے سے روک سکتی ہیں ۔فوج کے اعلیٰ فوجی افسرلیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کاکہناتھاکہ ہمیں اپنے بچوں اور معاشرے کے دشمنوں سے اپنے پیاروں کے ہاتھوں میں ہتھیارتھمادینے پر ان سے سوال کرنے کی ضرورت ہے۔فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ نے کشمیر کی خواتین پر زور دیا کہ وہ باہر نکلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بھائی ،بچے اور دوسرے مرد ہماری قوم کے دشمنوں سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب خواتین اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں۔ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج اوردوسری سیکورٹی فورسزکی کوشش ہے کہ بندوق اُٹھاچکے نوجوان تشددکاراستہ ترک کرکے اپنے گھروں کولوٹیں اورقومی دھارے میں شامل ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جنگجو گروپوں میں شامل مقامی نوجوان جب چاہیں ،تشددکاراستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوسکتے ہیں ،اورہم کھلے دل سے ان کاخیرمقدم کریں گے اوران کونئی زندگی شروع کرنے میں مددبھی فراہم کریں گے ۔فوج کی 15 ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہاکہ دوران جنگجومخالف آپریشن بھی ہم محصور مقامی جنگجوئوں کوسرنڈر کرنے کاموقعہ دیتے ہیں اورہم اعلانیہ خودسپردگی کی پیشکش اُن کے سامنے رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج تک متعددنوجوانوںنے تشددکاراستہ چھوڑا اوراب وہ اپنے گھروالوں کیساتھ پُرامن اورپُرسکون زندگی گزارتے ہیں ۔فوج کے اعلیٰ افسر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ سماج اورمعاشرے میں خواتین کااہم رول ہوتا ہے اورہماری مائوں ،بہنوں اوربیٹیوں سے یہ اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں ،بھائیوں اوردوسرے مردوں کوتشددکاراستہ اختیار کرنے سے روکیں ۔انہوںنے کہاکہ جب کسی کنبے کاکوئی فردملی ٹنسی یادوسراکوئی بھی خطرناک راستہ اپناتایااختیار کرتا ہے توسب سے زیادہ پریشانیوں اورمصائب کاسامنا اس گھرکی خواتین اوربیٹیوں کوہی کرنا پڑتا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page