سرینگر:جموں وکشمیر کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے اور صنعتوں کاقیام لانے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی کیلئے 370-35Aرکاوٹ بناہوا تھااور 5اگست 2019کو خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد اس مرکزی زیر انتظام علاقے کونہ صرف دورجدید کے چلینجوں کاہم آہنگ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے بلکہ زمینی سطح پربدلاؤ لانے کے لئے راہ بھی ہموار کی گئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکے لئے خصوصی ویٹ ہوٹل اجراء کرنے کے موقعے پرمنعقدکی گئی۔ تقریب پرتقریر کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ 2022تک جموں وکشمیرمیں بیرونی سرمایہ کاری کویقینی بنانے میں سرکارکی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہے اور جموں وکشمیرمیں 50ہزار کروڑ کاجونشانہ مقررکیاگیاہے اس کے مثبت نتائج بر آمدہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ وزیراعظم نے جووعدے کئے تھے انہیں نبہانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے ویب ہوٹل اجراء کرنے کوتاریخی قراردیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اب سرمایہ کار آن لائن اپنی درخواستیں اورشکایتیں پیش کرسکتے ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کوسرکاری نوکریوں کی طرف دیکھنے اور حاصل کرنے پرمجبور ہونا پڑتا تھااب صنعتوں کاانقلاب لانے سے جموں وکشمیرمینںروزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ اوسطاًآمدانی میں بھی اضافہ ہوگا ۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے چھ دہائیوں سے جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی کیلئے کئی طرح کے مشکلات کاسامناکرنا پڑتاتھا۔مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد زمینی سطح پرصحیح طریقے سے خرچ نہیںہوپارہی تھی اور اس کی سزا عام لوگوں کوبگھتنے پرمجبور ہوناپڑتاتھا ۔5اگست 2019 کووزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ منسوخ کردیااور جموں کشمیرکوترقی کی منزلوںپرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔انہوںنے کہاکہ صنعتیں کسی بھی قوم ریاست کے لوگوں کے لئے ریڈکی ہڈی کی حٰیثیت رکھتی ہے اور جموںو کشمیرکو اس سے مبراح نہیں رکھاجاسکتاتھا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ جموںو کشمیرمیں ایک پرامن ماحول قائم کیاجارہاہے ملکی اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار اب جموںو کشمیرمیں سرمایہ لگانے میں اپنی خواہش کااظہارکرتے ہے اور 2022میں پچاس ہزارکاجونشانہ مقررکیاگیاہے اس سے ہرحال میں حاصل کیاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی طرف مرکزی حکومت کی توجہ سنجیدگی کے ساتھ دی جارہی ہے اور جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ وزیراعظم نے جووعدے کئے ہے انہیں نبھانے کی کوشش کی جارہی ے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ زمینی سطح پراب بدلاؤ دکھائی دے رہاہے اور وہ دن دور نہیں جب جموںو کشمیر معاشی اور اقتصادی طور پرایک مضبوط مستحکم علاقے کی حیثیت سے اُبھرکرسامنے ا ٓئیگا ۔