لیہہ: اطلاعات و نشریات اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یونین ٹریٹری کا درجہ ملنے کے بعد لداخ کی ترقی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتے کو یہاں سائیکل ریس کے ایک مقابلے کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انوراگ ٹھاکر نے کہا: ‘یونین ٹریٹری کا درجہ ملنے کے بعد یہاں کی ترقی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔ نئے نئے پروجیکٹ آئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے لداخ کی ترقی یقینی بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے۔ ہر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہاں فلم فیسٹول منعقد کرنے سے ہمیں ملک بھر سے لوگوں کو اس جگہ کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ یہاں کی صلاحیتوں کو فلم انڈسٹری سے جڑنے کا موقع ملے گا’۔یو این آئی