سری نگر: نٹی پورہ سرینگر میں جنگجو?ں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس دوران پولیس نے بھی جوابی کارروائی ہے جس کے نتیجے میں یہاں ایک انکونٹر شروع ہوا ہے جس میں ایک عدم شناخت جنگجو?ں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔پولیس نے بتایا مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیاگیا۔جبکہ پورے علاقے کو سیل کیا گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شہر سرینگر کے نٹی پورہ میںجمعہ کی رات دیر گئے قریب8.50منٹ پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔واقعے کے بعد نے کشمیر پولیس زون نے انے ایک تویٹ میں کہا کہ’’ سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں جنگجو?ں نے پولیس کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی ہے بجس کے نتیجے میں یہاں تعینات اہلکاروں نے جوابی فائیرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک انکونٹر شروع ہوا ہے جس میں ایک عدم شناکت جنگجو?ں جاں بحق ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا جائے وارادت سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا ہے جبکہ شناخت کی جا رہی ہے۔ "پولیس ذرائع نے بتایا کہ پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے اور دوسرے عسکریت پسند کو پکڑنے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے پولیس ٹیم پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ شہری ہلاکتوں کے تناظر میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہے۔خیال رہے سرینگر کے ایک سکول میں خاتون پرنسپل اور ایک استاد کے علاوہ دیگر کئی افراد کی ہلاکت کے بعد پوری وادی کے لوگوں میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔