سرینگر:سرینگر جموں ماسٹرپلانوں کوجلد ہی منظوری ملے گی اور اس سلسلے میں تمام تیاریوں کوآخری شکل دی جارہی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے اربن ڈیولپمنٹ ادارے کوہدایت کی ہے کہ وہ جموں اور سرینگر شہروں کوجازب نظربنانے اورماسٹرپلان کی عمل آوری ے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تمام تفصیلات جلد سے جلد سامنے لائے تاکہ عوام جانکاری حاصل کرسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تعمیرترقی کے کاموں کاجائزہ لینے کے علاوہ سرینگر جموں شہروں کے ماسٹر پلان کو بھی زیرغور لایاگیا ۔اعلیٰ سطح میٹنگ کے دوران لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ ماسٹرپلان کوجلد ہی منظوری دے دی جائے گی ۔انہوںنے اربن ڈیولپمنٹ ادارے کوہدایت کی کہ ماسٹرپلان کے تحت جوبھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان کی ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے سامنے لائے جائے تاکہ اس کوعوام کے سامنے رکھاجائے ۔سرینگر اور جموں شہروں کی عظمت رفتہ شان وشوکت بحال کرنے کے لئے لوگ بھی اپنی تجویز سرکار کے سامنے رکھ سکے ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ 2035تک ہر حال میں ماسٹرپلان کوعملایاجائیگا اور اس ضمن میں وہ تمام اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیاجائیگا جن کی وجہ سے جموں اورسرینگر شاہراہوں کوجازب نظربنایاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ جموں میں زمین کم ہوتی جارہی ہے رہائشی علاقوں سرکاری دفتروں کو دیگر لاقوں کے لئے منتقل کرنے کے بارے میں منصوبہ پہلے ہی بنایاگیاہے جبکہ سرینگر میں بھی سرکاری اداروں کے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جائیگی اور انہیں دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے سے گریز نہیں کیاجائیگا تاکہ ماٹرپلان کی عمل آوری میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہ آ سکے ۔لیفٹنٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران مختلف اداروں کے افسران پرزوردیاکہ وہ مقررہ وقت کے اندراندر ان تمام منصوبوں کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائیں جن کے لئے رقومات مختص کی گئی ہیں طوالت کسی بھی صورت میںقابل قبول نہیں ہوگی ۔لیٹفننٹ گورنر نے کہا کہ سرکار نے یہ مسمم ارادہ کیاہے کہ کسی بھی کام کے لئے جو وقت کاتعئین کیاجائے اس پروجیکٹ کواسی مدت کے د وران پورا کرنا لازمی ہوگا۔










