سری نگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک کی روایتی صلاحیتوں کو جدید امکانات سے جوڑنے میں قومی تعلیمی پالیسی 2020کے کردار کو دہرایا۔جے کے این ایس کے مطابقگجرات کے شہرسورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کی جانب سے تعمیر کئے گئے ہوسٹل فیزوَن (بائز ہوسٹل) کی’بھومی پوجن‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم مودی نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی مقامی زبان میں پیشہ ورانہ کورس کرنے کا آپشن دیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اسے مہارت سے جوڑ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہملک اپنی روایتی صلاحیتوں کو جدید امکانات سے بھی جوڑ رہا ہے۔انہوں نے سورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کی جانب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے خطاب کیا۔اس تقریب میں گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل بھی موجود تھے۔ ہوسٹل فیزوَن (بائز ہوسٹل) کی عمارت میں تقریبا ً1500طلبہ کے لئے رہائشی سہولیات ہیں۔ اس میں ایک آڈیٹوریم اور طلباء کے لئے ایک سرشار لائبریری بھی ہے۔ہوسٹل فیز ٹو کی تعمیرکاکام اگلے سال شروع کیاجائے گا،جس میں تقریبا ً500لڑکیوں کیلئے رہائشی سہولیات ہونگی۔سوراشٹر پٹیل سیوا سماج 1983 میں قائم ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی تعلیمی اور سماجی تبدیلی ہے۔