پانپور،سری نگر:حالیہ شہری ہلاکتوںکے بعدجنگجومخالف کارروائیوںمیں آئی تیزی کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران4جنگجومارے گئے ،جن میں سے 3جنگجوئوںکاتعلق سری نگرشہرسے تھا ،جو بقول پولیس حکام کے کئی ہلاکتوں اورحملوںمیں ملوث تھے ۔جمعہ کے روز وہی بگ پلوامہ اوربمنہ سری نگرمیں الگ الگ جھڑپوںکے دوران2جنگجوئوںکی ہلاکت کے بعدسنیچر کے روز درنگہ بل پانپورعلاقہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران لشکر کمانڈر عمرمشتاق کھانڈے اوراُس کاساتھی شاہد خورشیدجاں بحق ہوگئے ۔دونوںکاتعلق سری نگرسے تھا۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ عمر مشتاق کھانڈے باغات سری نگرمیں 2پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔انہوںنے کہاکہ رواں ماہ کشمیرمیں ہوئے 9انکائونٹروں کے دوران13سرگرم جنگجو ہلاک کئے گئے ۔جے کے این ایس کے مطابق کچھ جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پرجموں وکشمیرپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ،فوج کی 50آرآر اورسی آرپی ایف اہلکاروںنے سنیچرکوعلی الصبح پانپورکے درنگہ بل علاقہ کومحاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا۔پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ سیکورٹی فورسزکے دستے جب ایک مخصوص جگہ کے نزدیک پہنچے توایک بڑے مکان میں چھپے ہوئے جنگجوئوںنے فائرنگ شروع کردی ،جسکے بعدفورسزاہلکاروںنے مورچہ بندی کرتے ہوئے جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق مکان میں موجودجنگجوئوںکوسرنڈرکی پیشکش کی گئی لیکن انہوںنے اس کوٹھکراتے ہوئے فائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہا کہ جس عمارت میں جنگجو چھپے ہوئے تھے، وہ ایک پختہ تین منزلہ عمارت ہے۔انہوںنے کہاکہ طرفین کے درمیان گولی باری کے بیچ جنگجوئوںکی جانب سے داغے گئے گرینیڈپھٹنے کی وجہ سے مکان میںآگ لگی۔ آئی جی پی کشمیر وجئے کمارنے سری نگرمیں نامہ نگاروںکوبتایاکہ جمعہ کودیر رات اونتی پورہ پولیس کو اطلاع ملی کہ2 جنگجو وہاں چھپے ہوئے ہیں۔ فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ محاصرہ کیا گیا۔ آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ ہم نے اُنہیں ہتھیار ڈالنے کا موقع فراہم کیا جس سے انہوں نے انکار کر دیا۔وجئے کمارنے بتایاکہ ہمارے پاس اسبات کی پختہ اطلاع تھی کہ یہاں19فروری کو باغات سرینگر میں2پولیس اہلکاروں محمد یوسف اور سہیل احمد کے قتل میں دوسروں کے ساتھ شامل لشکرکمانڈر عمرمشتاق کھانڈے سمیت2 جنگجو موجود ہیں۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار کاکہناتھاکہ رواں ماہ کشمیرکے مختلف علاقوںمیں جنگجوئوں کیخلاف9آپریشن روبہ عمل لائے گئے ،جس دوران13جنگجو مارے گئے اوران میں سری نگرسے تعلق رکھنے والے ایک لشکر کمانڈرسمیت3جنگجو بھی شامل ہیں ،جو مختلف نوعیت کی ہلاکتوں اورحملوںمیں ملوث تھے۔پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ درنگہ بل پانپورمیں مارے گئے جنگجوئوںمیں عمرمشتاق کھانڈے اورشاہدخورشید ساکنان سری نگرشامل ہیں ۔اُدھر آئی جی پی کشمیرنے بتایاکہ ہم نے گزشتہ24گھنٹوںکے دوران جن5جنگجوئوںکوہلاک کیا،اُن میں سے 3کاتعلق سری نگرسے ہے ،اوران میں عمرمشتاق کھانڈے ،شاہدخورشید اورتنزیل شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ چھانہ پورہ کارہنے والاشایدخورشیدحالیہ شہری ہلاکتوںمیںدوسرے جنگجوئوںکیساتھ شامل تھاجبکہ بمنہ میں جمعہ کی شام ماراگیا جنگجو تنزیل ساکنہ حبہ کدل حال میں 2ٹیچروںکی ہلاکت کے واقعے میں شامل تھا۔