سرینگر:جموں وکشمیر میں حدبندی کاکام مارچ 2022تک مکمل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیر الیکشن کمشنر نے کہاکہ جموںو کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانا الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ داری ہے کمشن کاکام شدومدسے جاری ہے اور جلد ہی لوگوں کواپنی تجویزات سامنے رکھنے کے لئے رپورٹ منظر عام پرلائی جائیگی ہد بندی کمشن کوجوجانکاری فراہم کرنی تھی اس کی طرف خصوصی توجہ دے دی گئی ۔اے پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرمانے اس بات کاانکشاف کیاکہ جموں وکشمیرمیں حدبندی کاکام مارچ 2022تک مکمل ہوگا ۔سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تین نفری کمشن کی تین نفری میٹنگ ہورہی ہے اورحدبندی کے سلسلے میں رپورٹ کوآخری شکل دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حدبندی کمشن کی میں مارچ کے آخرتک ہے اوراس مدت کے دوران کمشن اپناکام پوراکریگا۔ انہوںنے کہاکہ کمشن کوحدبندی ایکٹ کے بارے میں جانکاری کی ضرورت تھی اور اس سلسلے میںانہیں تمام تفصیلات فراہم کئے گئے جموںو کشمیرمیںمردم شماری کی تفصیلات مرکزی حکومت نے فراہم کی اور چندایک تفصیلات کے بارے میں کمشن کوجو دستاویزات یامواد ضرورت تھااس سے فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کاکہ کمشن اپنا کامسرعت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم جموںو کشمیرمیںاسمبلی الیکشن کرانا الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ د اری ہے اور کمشن جموںو کشمیرمیں حدبندی کاکام مکمل ہونے کے بعد ہی اسمبلی الیکشن کے بارے میں اعلان کر سکتاہے ۔الیکشن کمشنر نے کہاکہ حدبندی کمشن نے اپنے دورہ جموںو کشمیرکے دوران مختلف علاقوںکادورہ کیاجسکے دوران مختلف مکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے طبقوں نے انہیں اپنی تجویزات سامنے رکھی جن پرکمشن سنجیدگی کے ساتھ غور وفکرکررہاہے ۔