سرینگر:خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی بے روز گاری کے خا تمے لوگوں کو بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے سرکار کے وعدہ بند ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ جموںوکشمیر میں عدالتوںکوبہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مرکزی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں سے لوگ مستفید ہورہے ہیں جومستقبل کے حوالے سے نہایت ہی اطمنان بخش ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی وزیر قانون نے شمالی کشمیر پٹن قصبے کا دورہ کیا۔آئی ٹی آئی پٹن میں منعقد کی گئی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے قانون کے مرکزی وزیر کرن ریجو نے کہا کہ جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد تعمیروترقی بہتر سہولیات بیروز گاری کے خاتمے عوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت وعدہ بند ہے اور پچھلے دو برسوں کے دوران مرکزی حکومت اور جموںو کشمیر کی جانب سے جو اسکیمیں برو ئے کار لائی گئی ہے ان پرمن وعن عمل ہورہاہے اورلوگ مستفید ہورہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں عدالت کو بنیادوں ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جموںو کشمیرلداخ ہائی کورٹ میں ججوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ جسٹس علی محمدماگرے کی سربراہی میں لوگوں کوجوقانونی امداد فراہم کیاجارہاہے وہ ایک بہتر حکمت عملی ہے اور بحیثیت وزیرقانون میں ملک کی دوسری ریاستوں میں لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائی عمل میں لائے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیرمیںتعمیر وترقی امن قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جس طرح سے جموںو کشمیرکے لوگ تعاون فراہم کر رہے ہیں وہ آنے والے کل کے لئے مفید ہے ۔