سرینگر:لداخ میں ہند چین کشیدگی کا خاتمہ جلد ہی پُر امن طریقہ سے ہوگا کی بات کرتے ہوئے آئی ٹی بی پی سربراہ ایس ایس دسوال کا کہنا تھا کہ ہندو ستان اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر مشرقی لداخ میں تناؤ کے خاتمے کے لئے طریق کار کو مستحکم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیںاور اس کے مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران آئی ٹی بی پی سربراہ ایس ایس دسوال کا کہنا تھا کہ چینی فوجی مشرقی لداخ میں کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے مابین مثبت بات چیت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابی کشیدگی کا جلد خاتمہ ہوگا اور حالات دوبارہ معمول پر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے افواج کے مابین لداخ میں تناؤ کے خاتمے کے لئے طریق کار کو مستحکم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ،کہ ہم کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لئے پرامید ہیں جو باہمی طور پر قابل قبول ہے اور پالیسی کی اہم رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے میں واقعی فائدہ مند ہے۔آئی ٹی بی پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مشرقی لداخ میں صورتحال کافی مستحکم ہے۔اونچائی والے خطے میں تعینات ہندوستانی فوجیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مناسب لباس اور ہتھیاروں سے لیس ہیں ، اور مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوجیوں کی سردیوں سے حفاظت کیلئے انہیںہر طرح کی سہولیات سے لیس کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کٹھن موسمی صورتحال کے باوجود بھی ملک کی حفاظت کیلئے ہماری فوج دن رات سرحدی علاقوں کی حفاظت پر تعینات ہے اور وہ اس کی پہرہ داری کر رہے ہیں ۔