• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیرکی غربت میں تشویشناک حد تک اضافہ: ڈاکٹر فاروق

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-02
Reading Time: 1min read
A A
0
فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

سر ینگر: صدرِ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے جاری بے چینی اور غیر یقینیت سے جموں وکشمیر کی معیشت تباہ و بردار ہوکر رہ گئی ہے اور اس صورتحال کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑا ہے۔ لوگ نہ صرف ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ اقتصادی اور معیشی بدحالی سے آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ غربت اور افلاس کا شکار ہوکر رہ گیا ہے۔ بانڈی پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جموں وکشمیر میں غربت اور افلاس اس قدر سرایت کر گیا ہے کہ لوگ کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پانا بھی محال ہوتا جارہا ہے جبکہ بہت سارے بیماروں کیلئے ادویات کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اقتصادی بحالی کے منفی اثرات بچوں کی تعلیم پر بھی پڑ ا ہے کیونکہ بہت سارے والدین بچوں کی سکول فیس ادا سے بھی قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ زمینی سطح پر غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صاحب ثروت افراد اپنے غریب اور مفلس بھائیوں کی مدد و اعانت میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ صبر، برداشت اور وسعت قلبی سے ہی ہم موجودہ چیلنجوں سے نجات پاسکتے ہیں اور یہی تین چیزیں میں منزل مقصود تک پہنچاسکتی ہے۔ سماجی برائیوں اور بدعات کے علاوہ نئی نسل میں منشیات اور دیگر برے کاموں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی نسل کو غلط راستے پر جانے سے روکنے کیلئے علماء کرام، ایمہ مسجد ، اساتذہ خصوصاً والدین کا اہم رول بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح پرورش ،تعلیم و تربیت اور خوفِ خدا کا درس ہی نوجوان نسل کو برے کاموں سے باز رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے نوجوان مایوسی کے شکار ہوتے جارہے ہیں ، جو ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر زبانی جمع خرچ اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی ضلع صدر بانڈی پورہ میر غلام رسول ناز(سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ) کیساتھ تعزیت پرستی کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ غلام رسول ناز کے برادر اصغر خواجہ عبدالرشید میر گذشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان، شمالی زون صدر جاوید احمد ڈار، ارشاد رسول کار، انجینئر ثمیر بٹ اور ڈاکٹر غلام نبی بھی تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.