• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

معقول انتظامات کے بیچ 12ویں جماعت کے امتحانات شروع

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-09
Reading Time: 1min read
A A
0
معقول انتظامات کے بیچ 12ویں جماعت کے امتحانات شروع

معقول انتظامات کے بیچ 12ویں جماعت کے امتحانات شروع

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:شدید ترین سردی کی لہر اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ منگل کو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہو ا۔ کورنا وائرس کے پیش نظر امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ایس او پیز پر عملدر آمد ہوا جبکہ واضح کردہ گائیڈ لائینوں پر بھی من و عن عمل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا ہے اور منگل کو کووڈ ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ بارہویں جماعت کے امتحانات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ۔ منگل کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کا رخ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ طلباء طالبات نے اعلیٰ صبح سے ہی امتحانی مراکز کا تک پہنچنے کی کوشش کی اور شدید سردی کی لہر کے باوجود امتحانات سے ایک گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز تک پہنچ گئے تھے اور بے صبری سے اس گھڑی کے انتظار میں تھے کہ کب ان کا امتحان شروع ہو جائے گا ۔سٹی رپورٹر کے مطابق انتظامیہ نے امتحانات کو خوش اسلوبی کے ساتھ ابجام دینے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے امتحانی مراکز کے باہر سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ امتحانات کا آغاز جیسے ہی ہوا تو ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔اسی دوران بورڈ ااف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت کے پہلے پرچے میں امتحانات کیلئے 99فیصد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ جبکہ امتحان میں کورنا وائرس کے پیش نظر نصاب میں 430فیصد کی رعایت تھی جس کا پہلا ہی اعلان کیا گیا تھا ۔ امتحانی عمل پر نظر گزر رکھنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم ہمہ وقت متحرک رہا کریں گے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے بر وقت نپٹا جاسکے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پورے وادی کشمیر میں امتحانات بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے اور کسی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 74ہزار امید وار شامل ہو رہے ہیں امتحانات بورڈ اآف اسکول ایجوکیشن کی نگرانی میں منعقد ہونگے۔ ان مراکز کی تعداد ا میں اس لئے اضافہ کیا گیا کیونکہ ماضی کے مقاملے میں ان مراکز میں نصف تعداد میں ہی طلاب کو حال میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔اس بات کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امتحانات کورونا معیاری عملیاتی طریقہ کار کے عین مطابق منعقد کرائے جائیں گے،جبکہ امتحانی مراکز میں جسمانی فاصلے کو عملاتے ہوئے سینٹی ٹائزر اور دیگر صفائی ستھرائی کا انتظام، جہاں ہوگا وہی امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے قبل امیدواروں کی تھرمل جانچ بھی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page