• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-10
Reading Time: 1min read
A A
0
ایل جی کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

ایل جی کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:نئی دہلی روانگی سے قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سیول سیکرٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ،جس میںجموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، اے ڈی جی جموں زون، اسپیشل ڈی جی سی آر پی ایف، آئی جی بی ایس ایف، مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے ڈی جیز اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرمیں حالیہ شہری ہلاکت ،جنگجوئوںکی بڑھتی سرگرمیوں اورپونچھ راجوری جنگل میں جاری جنگجو مخالف آپریشن کے تناظر میں بدھ کے روز سیول سیکرٹریٹ جموںمیں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ،جس میںجموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، ، ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی رشمی رنجن سوین، ایڈیشنل ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی اور اور انٹیلی جنس بیورئو کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اگرچہ میٹنگ کے بارے میں کوئی سرکاری لفظ نہیں تھا۔ جائزہ میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے لیفٹنٹ گورنر کو سیکورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں بالخصوص وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دی۔ میڈیارپورٹس میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ اور راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع میں جنگجوئوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بات چیت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سرینگر اور دیگر حساس علاقوں میں اضافی نیم فوجی اور پولیس دستوں کی تعیناتی اور مزید بنکرز بنانے جیسے متعدد اقدامات کے باوجودہائبرڈ جنگجوئوں کی سرگرمیوں اورشہری ہلاکتوںکے واقعات پر حکومت فکرمند ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام نے مبینہ طور پر لیفٹیننٹ گورنر کو غیر مقامی افراد اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے علاوہ ہائبرڈ جنگجوئوں کی شناخت اور تشدد کے نئے سلسلے کو روکنے کے لئے انہیں گرفتار کرنے کیلئے کئے جانے والے مزید اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں سردیوں کے دوران پوری وادی میںجنگجوئوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے کہاکہ سردیوں میں آپریشن کو تیز کیا جائے گا جب پہاڑوں میں چھپے جنگجو گروپ عام طور پر بھاری برف باری کے پیش نظر نچلے علاقوں میں آنے کی کوشش کریں گے۔ہائبرڈ جنگجوئوں کے بارے میں تیزی سے انٹیلی جنس جمع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یادرہے کہ وادی کشمیر میں اس سال بڑی تعداد میں جنگجو مارے گئے ہیں جن میں مختلف تنظیموں کے اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔تاہم کشمیر میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ کے دوران مشتبہ جنگجوئوں کے ہاتھوں غیر مقامی اور اقلیتوں کے لوگوں سمیت12 شہری مارے گئے ہیں جس سے معصوم لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا اشارہ ملتا ہے۔لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت میٹنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے ایک حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ میٹنگ میں اس پر مزید تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت شہری ہلاکتوں کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ یہ اقلیتوں اور غیر مقامی لوگوں میں خوف کی نفسیات پیدا کر رہی تھی، اس طرح، جموں اور کشمیر میں مرکزی حکومت کے اقدامات کو شکست دے رہی ہے۔ پولیس حکام نے لیفٹیننٹ گورنر کو مینڈھر، پنگھائی اور کھبلان میں تھانہ منڈی اور جڑواں اضلاع پونچھ اور راجوری کے اضلاع سرحد کے اطراف میں بھٹہ دوریاں کے جنگلات میں جنگجوئوں کے گروپوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بتایا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو پونچھ کے جنگلات میں طویل ترین تلاشی مہم کو ایک ماہ مکمل ہو جائے گا۔ 11 اکتوبر کا جب سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کی تحصیل سرنکوٹ کے چمر کے جنگلات میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے ساتھ پہلا رابطہ قائمہوا،اوریہاں ہوئی جھڑپ میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت 5 فوجی اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔ دوسرا رابطہ14، اکتوبر کو مینڈھر کے بھٹہ دوریاں جنگلات میں ہوا جس میں ایک جے سی اوسمیت چار فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page