جموں: ’ ہر گھر نل سے جل ‘ جموں و کشمیر حکومت کی مہتو اکانکشی مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو یکجا کرتے ہوئے عمل درآمد سپورٹ ایجنسیاں ( آئی ایس ایز ) ایک بڑے پروگرام میں ایک ماہ کے اندر اندر 8 لاکھ گھروں میں فنکشنل گھریلو نلکے پانی کے کنکشن لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ ملک بھر میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہر دیہی گھرانے کو فنکشنل گھریلو نل کنکشن فراہم کرنا ہے ۔ یو ٹی میں دیہی گھرانوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کیلئے جموں و کشمیر میں یو ٹی حکومت کے جل شکتی محکمے نے تمام غیر منسلک افراد کو پائیدار بنیادوں پر بی آئی ایس 10500 معیارات پر 55 لیٹر فی کس ( ایل پی سی ڈی ) کے مطابق معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے قابل فنکشنل گھریلو نل کنکشن ( پی ایچ ٹی سی ) فراہم کرنے کا تصور کیا ہے ۔ یو ٹی نے 2024 کے ملک گیر ہدف کے مقابلے اگست 2022 تک ہر گھر نل سے جل کو حاصل کرنے کا ایک آرزو مند ہدف کیا ہے اور اس کیلئے کُل 5774 پانی سمتیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ مزید براں گرام پنچائت /پانی سمیتیوں کو جل شکتی محکمہ کی طرف سے باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کر کے ملکیت کا احساس پیدا کرنے کیلئے حساس بنایا جا رہا ہے ۔ پانی سمیتیوں کے ارکان کو ایف ٹی کے کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں اور انہیں باقاعدگی سے پانی کے معیار کی جانچ کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ مشن کے تحت سال 2020-21 کے دوران 2.16 لاکھ گھرانوں کا احاطہ کیا گیا ۔ 2021-22 کے دوران اب تک 35920 گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہر فرد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی خدمات کا حق ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’ جب کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں پینے کے صاف پانی تک رسائی میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے ، ہم دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے محفوظ پانی تک رسائی فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ یو ٹی حکومت کی ہر گھر نل سے جل مہم کا کلیدی فوکس کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا اور دیہی گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی یقین دہانی میں شامل مختلف مسائل کے مقامی حل تلاش کرنا ہے۔