سرینگر: خاندانی پارٹیوں کو جموںو کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک جمہوریت آئین کیلئے سم قاتل قراردیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کوجمہوریت اور آئین کی بالادستی کوقا ئم دائم رکھنے کے لئے آگے آناچاہئے اور خاندانی پارٹیوں کواس بات پرچلانے کے لئے مجبور کرے کہ وہ آئین اور جمہوریت کے تابع اپنے آپ کوڈال دے ۔اے پی آئی کے مطابق یوم دستور کے سلسلے میں جہاں ملک بھر میں تقریبات کااہتمام کیاگیاوہی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدرہند نائب صدر اور وزیراعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعے پروزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو انگریزوں سے آزادی ملنے کے بعد خاندانی راج کاسلسلہ بھی شروع ہوا اور علاقا ئی اور ملکی پارٹیوں میں ایک ہی خاندان کو سیاست میں کام کرنے ملک کوچلانے کی جوازیت دے دی گئی ا س سے ملک کے آئین اور جمہوریت کووقت وقت پردھچکالگ گیاہے ۔خاندانی پارٹیوں کوجمہوریت اور آئین کے لئے سم قاتل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہمارا یہ مطلب نہیں کہ ایک ہی گھر میں سبہی لوگ سیاست میں نا آئے بلکہ میرے کہنے کایہ مطلب ہے کہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر سے لے کرکنیاکماری تک خاندانی پارٹیوں نے وقت وقت پرآئین اور جمہوریت کو پامال کرنے میںکوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ۔وزیراعظم نے نام لئے بغیرکانگریس نیشنل کانفرنس پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سماج وادی پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی پارٹیوں نے سیاست اورجمہوریت کی آڑ میں خاندانوں کوپروان چڑھایا ہے اور ان ہی پارٹیوں کی وجہ سے ملک کے آئین اور جمہوریت کووقت وقت پر مشکلوں کاسامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاندانی پاریوں کو جمہوریت اور آ ئین کی تابع داری کرنے پرمجبور کرے تاکہ ا س ملک میں جمہوریت اور آ ئین کی بالادستی پھر سے مضبوط مستحکم ہوسکے ۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت دنیاکاسب سے بڑاجمہور ی ملک ہے جس پرہمیں فخرہے یہاں لوگ طاقت کاسرچشمہ ہے اور حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور جمہوریت کے تابع رہ کرعوام کی خدمات کرنے میں کوئی کسر با قی نا چھوڑدیں ۔