سر ینگر:شہر کے کچھ علاقوں میںہڑتال اور انٹر نیٹ پر بندشوں کے بیچ پائین شہر میں قائم تاریخی جامع مسجد میں ایک مرتبہ پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سی این ایس کے مطابق صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کردیا گیا چنانچہ جب انجمن اوقاف کے ملازمین نے اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں مسجد پاک کے دروازہ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد شریف کے اندر کسی بھی نمازی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ البتہ درگاہ حضرت بل اور وادی کی جنوب و شمال کی مساجد میں جمعہ کی اذان کی صدائیں سنائی دیں۔ آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام درگاہوں، امام باڑوں، آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گیا۔ادھر شہر کے تجارتی مرکز لالچوک اوراس کے گردنواح میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پائین شہر کے پائین علاقوں میں انٹر نیٹ کے بندشوں کے بیچ دوسر ے روز بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں،تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت جاری تھی۔ رام باغ میں بدھ کی شام پلوامہ اور پائین شہر کے تین جنگجوئوں کی ہلاکت پرشہر کے پائین علاقوں میں دوسر ے روز بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں،تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت تھی۔ اکثر علاقوں میں دکانیں بند پڑی ہوئی تھیں جس وجہ سے بازار سنسان او ر ر ویران نظر آرہے تھے۔ انتظامیہ نے دوسر ے روز بھی شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سہولیات کو بھی منقطع کیا۔ صورتحال کے پیش نظر پائین شہر کے نوہٹہ، گوجوارہ، بہوری کدل، راجوری کدل، کاوڈارہ، جمالٹہ، نوا کدل علاقوں میں فورسزکی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ اگرچہ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق تھی تاہم کاروباری ادارے بند رہے۔ ادھرسیول لائنزکے جن علاقوں میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں اْن میں لالچوک، مندر باغ، مائسمہ، بسنت باغ، گائو کدل،ریڈ کراس روڑ، ایکسچینج روڑ،بڈشاہ چوک، آبی گذر، ریذیڈنسی روڑ، ایم اے روڑ،، کورٹ روڑ،ککر بازار، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، گونی کھن اور پولو ویو شامل ہیں۔مذکورہ علاقوں میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں تاہم ایم اے روڑ اور ریذیڈنسی روڑ پر پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہے۔