سری نگر:21 دسمبرسے شروع ہونے والے40روزپرمحیط ‘چلہ کلان‘کی شروعات سے قبل ہی پوری کشمیر وادی سخت سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ،اورمطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کاسلسلہ جاری رہا۔اس دوران اتوار اورسوموارکی درمیانی رات شہر سری نگرمیں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ سیاحتی مقامات پہلگام اورگلمرگ میں دوران شب درجہ حرارت بالترتیب منفی5.4اورمنفی5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کے بیچ ٹنگمرگ سمیت شمالی کشمیر کے کئی علاقوںمیں سڑکوں پرجمع پانی منجمد پایاگیاجبکہ کچھ علاقوںمیں ’’ششر گانٹھ ‘‘بھی بن گئی تھیں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات شہر سری نگرمیں رات کاکم سے کم درجہ حرارت سال کے اس وقت کے لئے معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ سری نگرمیں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ 11 دسمبر کے بعد یہ گرمائی دارالحکومت میں دوسری سرد ترین رات تھی جب پارہ منفی 3.6ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع دنیا کا مشہور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران شہر سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں سوموار کی صبح یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کے بیچ ٹنگمرگ سمیت شمالی کشمیر کے کئی علاقوںمیں سڑکوں پرجمع پانی منجمد پایاگیاجبکہ کچھ علاقوںمیں ’’ششر گانٹھ ‘‘بھی بن گئی تھیں ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سیلسیس کم ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ یونین ٹریٹری لداخ بھی سخت ترین سردی جھیل رہی ہے ۔ لیہہ میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ،کرگل میں منفی12.3اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے ماہر نے 14 دسمبر تک بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 15 دسمبر کو جموں و کشمیر کے کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانی برف اوربارش کا امکان ہے۔تاہم انہوںنے پھرکہاکہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 20 دسمبر تک بڑی برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں14 دسمبر تک گرم دن اور سرد راتیں ہوں گی۔