سرینگر:تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈفنس سٹاف جنرل بیپن رائوت کی ہلاکت کے بعد فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نر وانے کو چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین تعینات کیا گیااور انہوںنے جمعرات کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے کہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق گزشتہ ہفتے تمل نارڈ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس دوران اس میںسوار 14افراد کی موت ہوئی جن میں چیف آف ڈفنس اسٹاف لیفٹنٹ جنرل بیپن رائوت اور اس کی اہلیہ بھی تھی جبکہ ان کے ساتھ دیگر 12افراد بھی تھے ۔ بپن رائوت کی ہلاکت کے بعد فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج مکند نروانے کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل نروانے تینوں سروسز کے سربراہوں میں سب سے سینئر ہیں اس وجہ سے انہیں کمیٹی کے چیئرمین کا چارج دیا گیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد جنرل نروانے نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔حکومت یہ قدم ایسے وقت اٹھا رہی ہے جب کئی ریٹائرڈ فوجی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ جنرل نروانے کو اس عہدے پر تعینات کرنا درست اقدام ہوگا کیونکہ وہ پانچ ماہ کے اندر آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔