جموں/09جنوری 2022ئ
چار روزہ ’ پوئٹری فیسٹول ‘ آج یہاں یوٹی سطح کے ایک اُردو مشاعرہ کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔یہ تقریب جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز کے زیر اہتمام کے ایل سہگل سمینار ہال میں 6جنوری سے 9 جنوری 2022ءتک منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے 100 شعراءنے شرکت کی اوراُنہوں نے چار زبانوں میں نوجوان شاعروں کے سامنے اپنی تازہ تخلیقات سنائیں۔
آج کی تقریب کی صدارت اُردو کے معروف شاعر پرتپال سنگھ بیتاب نے کی ۔ایوان صدارت میں معروف اَدیب خورشید بسمل ، سربراہ اُردو ایم اے ایم کالج ڈاکٹر شہناز قادری موجود تھے۔
پرتپال سنگھ بیتاب نے اَپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جموںوکشمیر نے اُردو کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے ۔جموںوکشمیر نے بہت سے اُدباء، شعراءاور بین الاقوامی شہرت کے سکالرپید ا کئے ہیں۔اُنہوں نے جموں وکشمیر یوٹی کی اُردو اور دیگر زبانوں میں نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے اکیڈیمی کی تعریف کی۔
خورشید بسمل نے کہا کہ تمام اَضلاع میں اِس طرح کے مزید تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر شہناز قادری نے اُمید ظاہر کی کہ ان تقریبات سے اَدب کو فروغ ملے گا۔
چیف ایڈیٹر جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر جاوید راہی نے اَپنے اِستقبالیہ میں کہاکہ اِس تقریب کا بنیادی مقصد نئی پود کو متعلقہ زبانوں کے ممتاز شعراءکے سامنے اَپنی نظمیں سُنانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اوردورانِ” پوئٹری فیسٹول“ اُردو، ڈوگری، ہندی ، پنجابی میں ایک نتیجہ خیز گفتگو کا اِنعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب سیکرٹری ،جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزاہل پانڈے اور ایڈیشنل سیکرٹری ،جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
جن ممتاز شعراءنے مختلف موضوعات پر اَپنی نظمیں سُنائیں اُن میں احمد شناس، پرتپال سنگھ بیتاب، راج کمار چندن، غلام سرور، چوہان موہن سنگھ اُلفت، پرویز ملک، خورشیدبسمل، گیتکا کھولی،نسیم اختر، ڈاکٹر شہناز قادری، فوزیہ مغل ، شہباز چودھری ، امین صوبینیہ، امین بانہالی، طارق علی رَضا، عادل فرحت، عارف ملک، عرفان عارفاور ساحل عمران شامل تھے۔
پروگرام کی کارروائی اِنچارج ہندی شیرازہ ریتا کھڈیال نے اَنجام دی۔
ایڈیٹر کم کلچر آفیسر ڈاکٹر شاہنواز نے شکریہ کی تحریک پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرفان عارف نے انجام دی۔