جموں کشمیر الاصف فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی سراہنا
مشتاق الاسلام
سرینگر 11 جنوری / / پلوامہ پولیس نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران منشیات مخالف مہم کے تحت جہاں لاکھوں مالیت کی منشیات ضبط کرلی ہے وہیں پولیس نے اس مکروہ دھندے کا پردہ فاش کرتے ہوئے درجنوں سمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ان کے خلاف باضابط مقدمہ درج کرلئے ہیں۔جموں و کشمیر الاصف فاو¿نڈیشن نے پلوامہ پولیس کی منشیات مخالف مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اس وقت پلوامہ میں اس بدعت کو کم وبیش 70 فیصد قابو میں کرلیا گیا ہے اور پلوامہ پولیس کی تابرتوڈ کاروائیوں کے نتیجے میں منشیات سے منسلک سمگلروں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔الاصف فاو¿نڈیشن کے چیرمین عاصف نبی ڈار نے سی این ایس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ بلخصوص اور قصبہ پلوامہ اور اس سے منسلک علاقے بلعموم جن میں نوجوانوں کی ایک خاص تعداد شامل ہے جنہوں نے منشیات کے مکروہ دھندے کو اپنا کاروبار سمجھ کر نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے عزم کا اعادہ کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس منظم سازش کو پلوامہ پولیس نے بروقت طش ازبام کرکے متعدد سمگلروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔جموں و کشمیر الاصف فاو¿نڈیشن کے مطابق اس سلسلے میں جہاں پلوامہ پولیس نے جان فشانی سے اپنے فرائض انجام دئے تاہم جو نمایاں کردار ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ پولیس کے پی ایس محمد شفیع نے انجام دیا اس کو تاریخ کسی بھی صورت فراموش نہیں کرسکتی۔الاصف فاو¿نڈیشن جموں و کشمیر نے ڈی ایس پی موصوف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پلوامہ میں منشیات کے مکمل صفایا کیلئے پولیس کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی اور جو بھی افراد اس مکروہ دھندے میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اخر پر جموں و کشمیر الاصف فاو¿نڈیشن کے چیرمین نے ڈی ایس پی کی قابل داد صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موصوف کی جانب سے منشیات مخالف مہم کاروائیاں جاری رکھنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔