• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی کسی میں ہمت نہیں:راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-04
Reading Time: 1min read
A A
0
بھارت کو اب للکارا نہیں جاسکتا!: راجناتھ

بھارت کو اب للکارا نہیں جاسکتا!: راجناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

جونپور:04مارچ: وزیر دفاع راجن اتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت اور سفارتی فہم کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کسی ملک کی حیثیت نہیں ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے ملہنی اسمبلی حلقے کے کدوپور میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر کے پی سنگھ کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا’ ہم کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب کوئی ملک ہمیں آنکھ دکھاتا ہے تو ہم اس کے گھر میں سرجیکل اسٹرائیک کر نا بھی جانتے ہیں۔ ایسے ہم نے کر کے دکھا بھی دیا ہے۔ ہم کبھی مادر وطن کے سر کو جھکنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں یہ صاف ہوگیا کہ اترپردیش کی عوام بی جے پی امیدواروں کو جتا کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ’مرکز کی نریندر مودی اور ریاست کی یوگی حکومت نے جتنی تیزی سے ترقیاتی کام کئے ہیں اتنا دیگر کسی پارٹیوں نے اب تک نہیں کیا ہے۔ کچھ سال پہلے تک بیمارو ریاست کے طور پر ملک میں اپنی شناخت بنانے والا اترپردیش آج ترقی کے معاملے میں مثال بن کر ابھرا ہے۔وزیر دفاع نے ریاست میں ملک کی دوسری معیشت بنانے کے لئے یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسالوں کے اندر سبھی گھروں میں نل و جل دینے کے ساتھ ہی ساتھ سبھی کو پختہ مکان دینے کے عزم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔وزیر اعظم نے ایسی تبدیلی کی ہے کہ اب حکومت کی اسکیمات کا پورا کا پورا پیسہ مستفیدین کے کھاتوں و ہاتھوں میں پہنچ رہا ہے۔انہوں نے وبا میں بیرون ممالک کی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم نے ویکسین بناکر نہ صرف سبھی کا مفت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا بلکہ دوسرے ممالک کو بھی ویکسین بھیجنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔آج ہندوستان عالمی اسٹیج پر کچھ بولتا ہے تو دنیا اسے سنتی ہے کہ ہندوستان کیا کہہ رہا ہے۔سنگھ نے کہا یوگی حکومت میں غنڈے مافیا جیل میں ہیں۔ ریاست میں نظم ونسق کا راج ہے۔انہوں نے بھوجپوری زبان میں موجود عوام سے پوچھا کہ کیا اس سے پہلے اتنا اناج ملا تھا کہ کھانے کے بعد بھی بچ جائے۔آج سیدھے آپ کے کھاتے میں کسان سمان ندھی کا پیسہ آرہا ہے۔ اس سے پہلے مرکز سے ایک روپیہ چلتا تھا تو آپ کے پاس پہنچتے پنچتے 10پیسہ ہوجاتا تھا۔یہ ہم نہیں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی نے کہا تھا۔لیکن آج جتنا بھیجتے ہیں پورا کا پورا پہنچ رہا ہے۔(یواین آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page