جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے اتوار کی شام اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔ایک مقامی انگریزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاروق خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ انتخابات میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔