سرینگر//نگران// سرینگر کی نگین جھیل میں شبانہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6 ہاوس بوٹ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں.
اطلاعات کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو رات کے ڈھائی بجے نگین جھیل میں قائم ہاؤس بوٹ سے آگ نمودار ہوئی جو آناً فاناً نزدیکی ہاؤس بوٹوں میں پھیل گئی.
عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ کی ہولناک واردات میں کم از کم 6 ہاؤس بوٹ خاکستر ہوگئے ہیں.
ادھر واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی چھ سے زاید گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی.
خیال رہے شہر سرینگر میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران آگ کی متعدد وارداتوں میں درجنوں رہائشی مکانات اور ہاؤس بوٹ تباہ ہوچکے ہیں جبکہ کروڑوں کی جائیداد بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے.