سرینگر//نگران// سرینگر کے مائسمہ علاقے میں سوموار کی دوپہر فائرنگ کے ایک واقعہ میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا.
اطلاعات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے سوموار کی دوپہر ڈار بلڈنگ مائسمہ کے پاس تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تاہم خمی اہلکاروں میں وشال نامی اہلکار ہسپتال پہنچ کر دم توڑ بیٹھا.
واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقہ کا محاصرہ کیا.