سرینگر :ماہ اپریل میںمعمول سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کسانوں اور باغ مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ باغات اور کھیتوں میں کیمیکل سپرے اور آبپاشی کو عمل کچھ دنوں تک روک دیں ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق کشمیر وادی میںسال رواں کے دوران ماہ مارچ اور اپریل میںہی شدید گرمی سے لوگ پریشان حال ہے جبکہ معمول سے زیادہ گرمی ریکارڈ ہونے کے نتیجے میںزمینداروں اور باغ مالکان میںبھی فکر و تشویش ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیںجموںکشمیر میںداخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میںموسمی صورتحال میںتبدیلی آئیگی اور 12 اپریل کے بعد دوپہر سے سے 14اپریل ہلکی بارشیںہو گی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ ابھی مغربی ہوائوںکا کم ہی اثر ہے اور اس سسٹم میں 12اپریل کی رات سے تبدیلی آسکتی ہے جس دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 14اپریل تک جاری رہے گا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کسانوں اور باغ مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دنوں کسی بھی قسم کی آبپاشی اور سپرے کھیتوں اور باغات میں نہ کریں اور آئندہ تین دنوں کیلئے یہ مکمل بند رکھی جائیں۔ محکمہ کی جانب سے ایڈ وائزری جاری کی گئی ہے جس میںلکھا گیا ’’کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران باغات اور کھیتوں میں کیمیائی سپرے اور آبپاشی کے کاموں کو روک دیں۔‘‘