• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری اور مرکزی سیکرٹری آئی اینڈ بی نے ایس اے این جے وائی کی تشہری تیاریوں کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-11
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری اور مرکزی سیکرٹری آئی اینڈ بی نے ایس اے این جے وائی کی تشہری تیاریوں کا لیا جائزہ

چیف سیکرٹری اور مرکزی سیکرٹری آئی اینڈ بی نے ایس اے این جے وائی کی تشہری تیاریوں کا لیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور مرکزی سیکرٹری اپوروا چندر نے سوموار کو مشترکہ طور پر ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں 30 جون سے 11 اگست 2022 تک شری امر ناتھ جی یاترا ( ایس اے این جے وائی ) کی تشہیر کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران یاتریوں کے مفید امکانات کیلئے اس سال یاترا کے بارے میں معلومات کو بڑھانے کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی مختلف میڈیا اکائیوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر یاترا کے پورے دورانئے میں کئی پبلسٹی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، آئی اینڈ بی کی وزارت کے جوائینٹ سیکرٹری وکرم سہائے ، سی ای او شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، اے ڈی جی پی سیکورٹی جے اینڈ کے ، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ( نیوز ، آل انڈیا ریڈیو) این وی ریڈی ، ڈائریکٹر جنرل دور درشن میانک اگروال ، پریس انفارمیشن بیورو سرینگر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجندر چودھری ، ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور دیگر اعلیٰ حکام ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران شری امر ناتھ جی یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ مقدس یاترا جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے اور یہاں کی ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس سال کی امر ناتھ جی یاترا بہترین سہولیات اور یاتریوں کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کی وجہ سے سب سے زیادہ ریکارڈ ہو گی ۔ انہوں نے کہا ’’ امر ناتھ جی یاترا جامع ثقافت اور بھائی چارے کی ایک اعلیٰ مثال ہے جسے یاتریوں کے ساتھ مقامی لوگوں کے تعاون سے صدیوں سے محفوظ کیا گیا ہے ‘‘ ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے یاترا کے ہموار انعقاد کیلئے شروع کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ اس بار ہم تقریباً 6 سے 8 لاکھ یاتریوں کی توقع کر رہے ہیں اور انتظامیہ اس کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی رام بن میں یاتریوں کیلئے ایک ٹرانزٹ رہائش قائم کی ہے جس میں تقریباً 3000 یاتری رہ سکتے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے گذشتہ چند برسوں سے جموں و کشمیر حکومت کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اگر موجودہ دور میں واقعی تبدیلی کی کہانی کی نمائندگی کرتا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ترقیاتی منظر نامہ گذشتہ چند برسوں سے بدل گیا ہے اور اب تک تقریباً 51000 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاموں کی فزیکل تصدیق اور جی آئی ٹیگنگ کو ممکن بنایا گیا ہے تا کہ یہ واضح ہو کہ زمین پر کام ہو رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور فراڈ کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر انتظامیہ مکمل طور پر ای آفس کے ذریعے ٖیجٹل میدان میں آ گئی ہے اور تمام ایچ او ڈی کے ساتھ ساتھ سول سیکرٹریٹ کے دونوں ونگ اس کے ذریعے منسلک ہو گئے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس سے مکمل شفافیت آئی ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کام کرنے کا کلچر بھی بہتر ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منفرد نظام نے سرکاری دفاتر میں فائلوں کی غلط جگہ کے کسی بھی امکانات کو بھی ختم کر دیا ہے ۔ جموں و کشمیر حکومت کے دیگر اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ریمارکس دئیے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے شہریوں کی زندگی میں آسانی کیلئے ’ ہمارا دفتر یور موبائیل ‘ اقدام کے ذریعے موبائل گورننس کی طرف قدم بڑھایا ہے جو اپنے موبائل فون کے ذریعے مختلف خدمات کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی زمین آپ کی نگرانی کے تحت شہری ڈیجٹل موڈ کے ذریعے اپنی زمین کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں جس میں دستی طور پر مہینوں کا وقت لگتا تھا ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپوروا چندر نے کہا کہ یاترا کے دوران جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف میڈیا یونٹس کی طرف سے تشہیری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امر ناتھ جی یاترا کی سرگرمیوں کو پورے ملک میں پیش کیا جائے گا اور خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی کوریج پر بھی توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مرکز اور یو ٹی انتظامیہ کی مختلف کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں خطے کے بارے میں ایسی مثبت کہانیوں کو پورے ملک میں پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی سیکرٹری نے مزید کہا کہ اس سال مروقع چھ سے آٹھ لاکھ یاتریوں کے اس یاترا کو کوور کرنے کی امید ہے ۔ سی ای او شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار نے یاترا کی تیاریوں کے بارے میں ایک جائیزہ شئیر کیا کہ ہم اس سال یاترا میں دوگنا اضافے کی توقع کر رہے ہیں اور اسی طرح ہم نے اسے کامیاب بنانے کیلئے دوگنی تیاری بھی کی ہے ۔ انہوں نے میڈیا یونٹس پر زور دیا کہ وہ وقتاً فوقتاً یاتریوں کیلئے مشورے کو اجاگر کریں اور مزید کہا کہ اس سال یاتریوں کے مقام پر نظر رکھنے کیلئے ریڈیو فریکونسی آئیڈینٹی فکیشن ( ایف آر آئی ڈی ) ٹیگز کا استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفر کے مشکل ہونے کے بارے میں غلط فہمیوں کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جوائینٹ سیکرٹری آئی اینڈ بی ، جی او آئی ، پرنسپل ڈی جی اے آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل دور درشن نے بھی اس موقع پر بات کی اور وزارت اطلاعات و نشریات کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جو ممکنہ یاتریوں کیلئے کار آمد ثابت ہوں گی ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.