• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-09-29
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا

حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/29؍ستمبر؍حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے اور لاڈلی بیٹی سکیم کے فوائد زیادہ سے زیادہ مستفیدین تک پہنچانے کے لئے اِس سماجی معاونت والی سکیم کو مکمل طور سے ڈیجیٹائز کیا ہے۔حکومت نے سکیم سے نمٹنے والے اَفسران کے لئے درخواست کی عمل کو مکمل کرنے کے لئے 45 دِن کی ٹائم لائن مقرر کی ہے ۔ محکمہ سماجی بہبود نے تمام اَفسران سے کہا ہے کہ وہ فزیکل درخواستوں کومزید ختم کریں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘کے لئے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز ڈ اِی۔ سروس کا آغاز کیا ہے جسے این آئی سی کے ذریعے سے ڈیزائن اور تیارکیاگیا ہے اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے درخواست جمع کرنے اور ٹریک کرنے کے لئے سنگل وِنڈو پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔یہ سروس درخواست دہندہ کو درخواست دینے ، جانچنے اور درخواست کی صورتحال کو ٹریک کرنے کے قابل بناتی ہے جسے شراکت داروںکے ذریعے آن لائن اگلی سطح پربھیج دیا جائے گا ۔نیز منظور شدہ درخواستیں اور ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ خطوط آن لائن بینک کو بھیجے جائیں گے ۔اِس سکیم کے تحت یکم ؍ اپریل 2015ء کو یا اِس کے بعد پیدا ہونے والی تمام لڑکیاں اور جن کے والدین یا سرپرستوں کی آمدنی 75,000 روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہے ،کور کئے جانے کے اہل ہیں۔ اِستفادہ کنند گان کو 14 برس کی عمر تک کی لڑکی کے ڈی بی ٹی موڈ سے ہر ماہ 1,000 روپے بینک اکائونٹ میں جمع کئے جاتے ہیں اور 21برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد لڑکی کو تقریباً 6.50 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔چائلڈ ڈیولپمنٹ پروٹیکشن آفیسرس( سی ڈی پی او ) سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس کی وجوہات درج کرنے کے بعد درخواست کو مسترد / واپس کریں یا 15 دِن کے اَندر درخواست کو منظوری کے لئے ڈی پی او کو بھیج دیں۔اِسی طرح ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ( ڈی پی او) وجوہات درج کرنے کے بعد ( کمی کی صورت میں ) مسترد /واپس کرسکتا ہے یا 10 دِن کے اَندر درخواست ضلع ترقیاتی کمشنر کو منظور ی کے لئے بھیج سکتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر وجوہات ( کمی کی صورت میں ) درست طریقے سے ریکارڈ کرنے کے بعد مسترد/ واپس کرسکتے ہیں یا 20دِنوں کے اَندر درخواست کو منظور کر سکتے ہیں اور مالی اِمداد کی تقسیم کے لئے ڈائریکٹر فائنانس/ ایف اے اینڈ سی اے او سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بھیج سکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے حال ہی میں کہا تھا کہ 2018ء تک صرف 26,050 لڑکیوں کو ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کا فائدہ ملا جبکہ گذشتہ تین برسوں میں اِس پروگرام سے زائد اَز ایک لاکھ لڑکیوں کو جوڑا گیا ہے۔حکومت نے اِس مالی برس کے لئے 150 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے اور اِس مالی برس میں آج تک 75 کروڑ روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے مستفید ین کو منتقل کئے جاچکے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.